جہلم گزشتہ روزمزید 1فرد کی کورونارپورٹ مثبت موصول

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیراحمدراجہ)جہلم چیف ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر وسیم اقبال کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق گزشتہ روزمزید 1فرد کی کورونارپورٹ مثبت موصول ہوئی۔ ضلع بھر میں آج مثبت کیسیز کی شرح %0.42 ہے۔اس وقت ضلع بھر میں 46 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کرونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آ ئسولیٹ کیا گیا ہے اور 6 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ کورونا وائرس کے 2 ممکنہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ تمام مریضوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔محکمہ صحت نے گزشتہ روز تک کورونا کے مشتبہ 91419 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 2340 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔گزشتہ روز مزید 1 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہوا ہے۔اب تک کل 2221 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔اس وقت کل کورونا وائرس سے 67 اموات ہوئی ہیں۔ کورونا وائرس کی تیسری لہر میں محکمہ صحت نے یکم مارچ 2021 سے اب تک کل کورونا وائرس کے مشتبہ 30268 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 854 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی کورونا وائرس کی تیسری لہر میں اب تک 26 اموات ہوئی ہیں اور کورونا وائرس کے مثبت کیسیز کی شرح %3.10 ہے۔ ضلع بھر میں اب تک 70 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کورونا وائرس سے متاثر ہوا ہیں۔اب تک 2645 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور 46705 تیس سال سے زائد عمر کے شہریوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن کر دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں