دونوں کے درمیان ملاقات میں ملکی حالات و دیگر سیاسی و پارئی صورتحال پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔
پشاور(نمائندہ وصال احمد)پاکستان مسلم لیگ ق خیبر پختونخوا صوبائی ترجمان صفدر خان باغی سے مسلم لیگ ق ملاکنڈ ڈویژن صدر گل زمین خان کی اپنے وفد کے ساتھ مسلم لیگ ق اطلاعات آفس پشاور میں اہم ملاقات ہوئی صوبائی ترجمان صفدر خان باغی سے ملاقات کے دوران ملاکنڈ ڈویژن صدر گل زمین خان ملاکنڈ ڈویژن کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔انہوں نے کہا کہ پارٹی سرگرمیوں کو تیز کرنے کے ساتھ ساتھ تینظمی ڈھانچہ اور پارٹی کو فعل کرنے کے لئیے مثبت کردار ادا کرنا ھوگا۔
صوبائی ترجمان صفدر خان باغی نے کہا کہ ہمیں مرکزی صدر سابق وزیراعظم پاکستان جناب چوھدری شجاعت حسین صاحب و اسپیکر پنجاب چوہدری پرویز الٰہی صاحب، کمانڈر چوہدری وجاہت حسین بمع پسران و صوبائی قائدین سابق ایم این اے صدر محبوب اللّٰہ جان اور سابق صوبائی ہیلتھ منسٹر و جنرل سیکریٹری وجعی الزمان خان اور صوبائی پارلیمانی لیڈر ایم پی اے مفتی عبید الرحمن کی ہدایات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ق اور چوہدری برادران کا مشن اور منشور صوبہ خیبرپختونخوا و دیگر اضلاع کے ساتھ ملاکنڈ ڈویژن تک پہنچنا ہے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کیلئے دن رات انتھک محنت کرنے والے ورکرز عہدداران کی بے لوث خدمات سے مرکزی قائدین بخوبی واقف ہے۔صوبائی ترجمان خیبر پختونخوا صفدر خان باغی نے ملاکنڈ ڈویژن صدر گل زمین خان کی ملاکنڈ ڈویژن میں پارٹی کو فعل اور مضبوط کرنے کی کاوشوں کو سراہا۔مالاکنڈ ڈویژن صدر گل زمین خان نے صوبائی ترجمان صفدر خان باغی سے کہا کہ ہم پارٹی مرکزی قائدین چوہدری برادران کا پیغام ڈور ٹو ڈور پہنچائنگے اور پارٹی کو مزید بہتر کرنے کیلئے کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں۔ملاکنڈ ڈویژن صدر گل زمین خان نے صوبائی ترجمان خیبرپختونخوا صفدر خان باغی کو مالاکنڈ ڈویژن کا خصوصی دورہ کرنے کی دعوت دی جسکو صوبائی ترجمان خیبرپختونخوا صفدر خان باغی نے قبول کیا۔دونوں رہنماں نے عیادہ کیا کہ انشاءاللّٰہ صوبہ خیبر پختونخوا اور بالخصوص ملاکنڈ ڈویژن میں پارٹی کو مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ تینظمی ڈھانچہ کو فلفور مکمل کیا جائے تاکہ دسمبر میں ھونے والے بلدیاتی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ق بھرپور انداز میں حصہ لے اور بلدیاتی الیکشن میں کامیابیاں سمٹے۔ صوبائی ترجمان صفدر خان باغی نے کہا کہ مرکزی قائدین چوہدری برادران بمعہ پسران و دیگر قائدین کا بھر تعاون جاری رہے گا۔صوبائی ترجمان خیبر پختونخوا صفدر خان باغی نے کہا کہ پارٹی میں نہ ہم انتشار پھیلاتے ہیں۔اور نہ ہی کسی کو پارٹی میں انتشار یا دھڑے بندی و اختلافات پیدا کرنے کی اجازت دینگے۔انہوں نے نے کہا ناراض پارٹی کے پرانے کارکنان عہدداران کو ہر صورت منائینگے اور پارٹی میں انکو پارٹی میں عزت دی جائے گی اور انکے تجربات و تعلقات سے بھرپور تائید پارٹی کو پہنچائنگے۔پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی و صوبائی قائدین کی شرافت خوداری انکساری عاجزی پروری افہام و ادراک صبر و تحمل کی سیاست سے پورے پاکستانی قوم و دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین ورکرز آشنا ہے اور انکی ریاست پاکستان کے لئیے اعلیٰ خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔صوبہ خیبر پختونخوا مسلم لیگ ق کا ھر ورکر و عہددار سپورٹر چوھدری برادران کا سچا سپاھی ہے۔اور ان سے دل و جان سے بے لوث محبت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ناصرف پارٹی ورکرز بلکہ دیگر جماعتوں کے سیاسی کارکنان بھی چوہدری برادران بمعہ پسران کی ریاست پاکستان کے لئے بے لوث مخلصانہ خدمات سے بے حد متاثر ہیں۔صوبائی ترجمان خیبرپختونخوا صفدر خان باغی نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے تمام عہدداران اور ورکرز سپورٹرز بالخصوص ملاکنڈ ڈویژن صدر گل زمین خان کی پارٹی خدمات پر انکو خراج تحسین پیش کیا ۔انہوں نے پیغام دیا کہ چوہدری برادران کے مشن کو اور پارٹی کو فعل کرنے کے لئے محنت و کوشش جاری رکھیں گے۔