فیس بک کو ٹکر دینے کیلئے پاکستان کا اپنا اور دنیا کا سب سے بڑا سوشل میڈیا پلیٹ فارم بنا ڈالا۔
لاہور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستانی نوجوان بہن بھائی طلعت محمود،قمرالنؔساء نے تاریخ رقم کر دی۔ عزرائیل اور فیس بُک کے خلاف جہاد شروع کر دیا ۔فیس بُک کو ٹکر دینے کے لئے پاکستان کا اپنا اور دنیا کا سب سے بڑا سوشل میڈیا پلیٹ فارم بنا ڈالا۔کیونکہ گزشتہ کچھ دنوں سے فیس بُک فلسطین کو لے کر مسلمانوں کی آواز دبا رہا ہے اور عزرائیل کی بےجا حمایت میں مصروفِ عمل ہے۔اور یہ فیس بُک نے پہلی بار نہیں کیا،بلکہ جب بھی مسلمانوں پر ظلم ہوا،تو مسلمانوں نے اپنی آواز بلند کرنے کے لئے جب فیس بُک کا سہارا لیا تو فیس بُک نے ہمیشہ مسلمانوں کے ساتھ غلط کیا،انکے اکاؤنٹس ہی ختم کر دئیے۔اس کے لئے اب پاکستان نے اپنا فیس بُک طرز کا پلیٹ فارم بنا لیا ہے جہاں تمام دنیا کے مسلمان فلسطین اور جہاں جہاں مسلمانوں کے حق کے لئے آواز اٹھانی پڑے گی،وہ بغیر کسی دباؤ کے آواز اٹھا سکیں گے۔ اس کا نام ہے ومبر ۔اسکو استعمال کرنے کے لئے انٹرنیٹ پر wimbur.comلکھیں۔اور وہاں سے ہی استعمال بھی کر سکتے اور ایپ بھی ڈاونلوڈ کر سکتے ہیں وہاں سے ہی۔اسکے علاوہ بھی یہ دونوں بہن بھائی پاکستان کی ترقی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔دونوں بہن بھائی نے حال ہی میں پاکستان کے لیے بہت سی موبائل ایپلیکیشنز بھی متعارف کروائی ہیں اور کرونا وائرس ڈیٹیکٹر بھی بنایا ہے۔