(اوچ شریف سے نماٸندہ خصوصی کی رپورٹ)
غربت جرم بن گٸی 20 سال قبل پلاٹ لیا چند لوگ قبضہ کرنا چاہتے ہیں انصاف دلایا جاٸے۔تفصیلات کے مطابق باقر حسین اوچشریف محلہ اوچ گیلانی میں آج سے بیس سال قبل زندگی بھر کی جمع پونجی لگا کر 6 مرلہ کا پلاٹ لیا تھا اور تیس سال سے کرایہ کے مکان میں دھکے کھا رہا ہوں اب اپنے پلاٹ میں گھر بنانا چاہا رہا ہوں لیکن عناٸیت حسین اور غلام شبیر میرے پلاٹ پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں یہ تو مہربانی ہے محکمہ پنجاب پولیس کی اگر یہ میرا ساتھ نہ دیتے تو میرے پلاٹ پر مکمل قبضہ ہوجاتا تو میں اعلی عدلیہ سے اپیل کرتا ہوں کہ مجھے انصاف دلایا جاٸے ۔
