جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزاکفیل بیگ کیفی)جہلم سابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے بھارت کے 5 ایٹمی دھماکوں کے مقابلے میں پاکستان میں 6 ایٹمی دھماکے کرکے وطن عزیز کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنادیا۔ جس پر ہم میاں محمد نواز شریف اوران کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ یوم تکبیر اسلام و پاکستان کے دشمنوں کیلئے خوف کی علامت بنا رہے گا، یوم تکبیر کے دن وطن دشمنوں کے گھر صفحہ ماتم بچھ جاتی ہے، پاکستان کا استحکام اور ایٹمی نظام مضبوط ہاتھوں میں ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی اسسٹنٹ سیکر ٹری جنرل وکوارڈینیٹر مریم نواز بلال اظہر کیانی نے گزشتہ روز یوم تکبیر کے حوالے سے نجی میرج ہال میں منعقدہ تقریب کے موقع پر مسلم لیگ ن کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ غیر ملکی میڈیا گمراہ کن پراپو گینڈہ بند کرے، ایٹمی نظام بنانے والے اس کی حفاظت کرنا بھی جانتے ہیں، پاکستان کے سبز ہلالی پرچم تلے پوری قوم متحد ہے۔بلال اظہر کیانی نے کہا کہ ملک دشمنوں پر تکبیر پڑھنے کا وقت قریب ہے۔ ایٹمی قوت بننے کے بعد پاکستان ہاتھ جوڑنے نہیں، توڑنے کی پوزیشن میں آچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ایٹمی نظام پر اعتراض کرنے والے ممالک نے کس سے پوچھ کر ایٹم بم بنائے۔ آج پاکستان ایک ایٹمی قوت بن کر پوری دنیاء میں نمایاں حیثیت حاصل کر چکا ہے۔ پاکستان کا ایٹمی نظام ایک حقیقت ہے جس کو صرف عقل کا اندھا یا اسلام کا دشمن ہی جھٹلا سکتا ہے، جو ہری قوت پاکستان کی بقاء و سالمیت کی ضمانت ہے،بلال اظہر کیانی نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کر کے دشمنوں کے منہ کھٹے کر دیئے اور پاکستان کے دفاع کو مضبوط بنایا، 23سال قبل 28مئی 1998کو سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے بھارت کے 5 ایٹمی دھما کوں کے جواب میں 6 ایٹمی دھماکے کرنے کا جر ات مندانہ فیصلہ کیا انہوں نے کہا کہ 28مئی یوم تکبیر تجد ید عہد کا دن ہے، اس موقع پر کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی
