جہلم پسند کی شادی کا بھوت طالبات کا سکولز و کالجز سے فرار ہونے میں خوفناک حد تک اضافہ

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +سید مظہرعباس)جہلم پسند کی شادی کا بھوت، خواتین، لڑکیوں کا گھروں اور طالبات کا سکولز و کالجز سے فرار ہونے میں خوفناک حد تک اضافہ معاشی مجبوریوں، مسائل، خانگی جھگڑوں، پسند کی شادی کا سروں پر بھوت سوار ہونے کے باعث گھروں سے شادی شدہ خواتین،غیرشادی شدہ لڑکیوں اور طالبات کے فرار ہونے کے واقعات میں خوفناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے، رواں سال کے پہلے 5 ماہ یکم جنوری تا 25 مئی تک ضلع جہلم سے مجموعی طور پر درجنوں لڑکیاں گھروں سے بھاگ کر دارالامان یا ادھر ادھر غائب ہو گئیں یا انہوں نے کچہریوں میں پہنچ کر پسند کی شادیاں کر لیں، ان میں متعدد شادی شدہ خواتین بھی شامل ہیں۔ضلع کچہری میں خواتین کیطرف سے طلاق حاصل کرنے کے مقدمات میں بھی غیر معمولی اضافہ ہوتا جا رہا ہے، رواں سال اب تک مجموعی طور پر3 درجن سے زائد خواتین نے فیملی کورٹس میں طلاق، حق مہر، خرچہ،بچوں کی حوالگی کے مقدمات دائر کر رکھے ہیں جبکہ اس عرصہ میں متعدد خواتین نے خلہ کا دعویٰ دائر کر کے بذریعہ عدالت طلاقیں بھی حاصل کی ہیں، قانونی ماہرین نے بتایا کہ پہلے خواتین گھریلو تشدد پر خاموش رہتی تھیں،اب قوانین سے آگاہی کیوجہ سے وہ انصاف کیلئے عدالتوں سے رجوع کر لیتی ہیں یہ سب معاشی و سماجی مسائل اور ایک خاندان کی تقسیم در تقسیم، پسند کی شادیوں کی وجوہات ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں