جہلم(چوہدری عابد محمود +شیخ ذوالفقار علی کاشف)جہلم پولیس کا نقب زن چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،تفصیلات کے مطابق ()احمد رومانی ولد قصور رومانی ساکن شمالی محلہ جہلم نے درخواست دی کہ سائل کی فرینڈز موبائل اینڈ ریپئرینگ سنٹر کے نام سے دوکان بنا رکھی ہے مورخہ 15-05-2021کو میرا شاگرد دوکان پر گیا اور صبح میں جب دوکان پر آیا تو دوکان کے تالہ اور شٹر کا کنڈا ٹوٹا ہوا اور دوکان سے کافی زیادہ موبائل فونز اور ریپئرنگ کا سامان غائب تھا۔ جس پرشاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں انسپکٹر محمد اورنگزیب SHOتھانہ سٹی،اسسٹنٹ سب انسپکٹر شاہد امجد تھانہ سٹی اور ان کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم زاہد محمود ولد عدالت خان ساکن چونترہ جہلم کو گرفتار کیا اور ملزم کے قبضہ سے مختلف انواع و اقسام کے سینکڑوں موبائل فونز مالیتی تقریبا 18لاکھ روپے برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ملزم پابند سلاسل مزید تفتیش جاری

رومانی ساکن شمالی محلہ جہلم فرینڈز موبائل اینڈ ریپئرینگ سنٹر کی دوکان سے چوری کا معاملہ
Please follow and like us: