آج پاکستان کو دنیاکی ساتویں اور عالم اسلام کی پہلی ایٹمی طاقت بنے 23 سال کا عرصہ بیت چکا ہے

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزاکفیل بیگ کیفی)جہلم پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنما سابق ممبر قومی اسمبلی چوہدری لال حسین نے کہا ہے کہ آج پاکستان کو دنیاکی ساتویں اور عالم اسلام کی پہلی ایٹمی طاقت بنے 23 سال کا عرصہ بیت چکا ہے، پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے کا سہرا جہاں ڈاکٹر قدیر خان کے سر ہے وہیں ہمارے قائد سابق وزیرا عظم میاں محمد نواز شریف کے سر بھی ہے کیونکہ انہوں نے سپر پاور امریکہ کے صدر کلنٹن کی جانب سے اربوں ڈالرز کی پیشکش کو ٹھکرا کر پاکستانی قوم کو دنیا میں سر اٹھا کر چلنے کا موقع دیا اس طرح میاں محمد نواز شریف نے نہ صرف اپنی حکومت بلکہ اپنی جان بھی ملک پر قربان کرنے سے گریز نہ کیا اگر اُس وقت سابق وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف بھارت کے 5 ایٹمی دھماکوں کے مقابلے میں 6 ایٹمی دھماکے نہ کرتے تو قیامت تک پاکستان ایٹمی قوت نہیں بن سکتا تھا، پاکستانی قوم اور ملک کی آنے والی نسلیں میاں محمد نواز شریف کی احسان مند رہیں گی کیونکہ انہوں نے بروقت ایٹمی دھماکے کرنے کا فیصلہ کر کے پاکستان کو ایک عظیم ملک بنا دیا تھا ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز 28 مئی یو م تکبیر کے حوالے سے منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، چوہدری لال حسین نے کہا کہ موجودہ حکومت گزشتہ3 سالوں سے قوم سے جھوٹے وعدے کر کے پاکستان کے غیور عوام کو دھوکا دے رہی ہے اور میاں محمد نواز شریف کی حکومت کے منصوبوں پر اپنے ناموں کی تختیاں لگا کر جھوٹی شہرت حاصل کی جارہی ہے، پاکستانی عوام ان کے دھوکے میں نہیں آئیں گے عوام کی نظریں میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف پر لگی ہوئی ہیں۔اس موقع پر نوابزادہ طالب مہدی خان، چوہدری راشد گھرمالہ، تبسم شاہین ڈار، راجہ ظفر اقبال، عامر سلیم میر، خواجہ ناصر ڈار، شاہد رسول ڈار، مرزا زاہد افضل، چوہدری شاہد سلیم، چوہدری اشفاق جادہ، چوہدری ساجد جادہ، چوہدری اخلاق چک بدھو، حاجی وسیم چتن، مرزاندیم فاروق بیگ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

Please follow and like us:

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں