عبدالکریم بٹ بھرپور سیاسی سماجی زندگی گزارنے کے بعد ملک عدم کی راہ پر روانہ ھو گئے

Spread the love

وزیرآباد -(طارق ملک بیورو چیف یو جی نیوز ) مجلس احرار اسلام ، مسلم لیگ کے معروف راہنما اور روزنامہ مشرق کے سابق سٹاف رپورٹر ممتاز صحافی عبدالکریم بٹ بھرپور سیاسی سماجی زندگی گزارنے کے بعد ملک عدم کی راہ پر روانہ ھو گئے. مرحوم ایک دبنگ اور نظریاتی شخصیت کے حامل تھے، سید عطاءاللہ شاہ بخاری اور مولانا ظفر علی خاں کے نظریات کے پرچار میں وہ ایک منفرد اسلوب کے حامل تھے، طویل علالت کے باعث وہ گزشتہ کچھ عرصہ سے عملی سرگرمیوں سے کنارہ کش ھو چکے تھے. مرحوم کی نماز جنازہ مورخہ29مئی بروز ہفتہ بعد نماز مغرب پرانی سرآئے پارک موتی بازار وزیرآباد میں ادا کی جائے گی اور مرحوم کو قبرستان کشمیریاں ونجو والی میں سپرد خاک کیا جائے گا

Please follow and like us:

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں