ہم وفاقی اور صوبائی وزراء تعلیم کے شکر گزار ہیں کہ انھوں نے تعیلمی ادارے کھولے, مظہر کیانی چوٹالہ

Spread the love

گرمیوں کے دنوں میں اوقات کار تبدیل کرنے کے حوالے سے حکومت کوفیصلہ کرنا چاہیئے۔

جہلم (محمد زاہد خورشید ) ہم وفاقی اور صوبائی وزراء تعلیم کے شکر گزار ہیں کہ انھوں نے تعیلمی ادارے کھولے۔چوٹالہ جہلم میں مظہر کیانی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی سخت گرمی اور سکول کالجز کی چھٹیوں کے حوالے سے ھماری جناب وزیر تعلیم پنجاب سے گزارش ھے کہ جیسا کہ پنجاب میں اب روز بروز گرمی کا زور بڑھتا جا رھا ھے اور امسال کرونا کے باعث بچوں کے تعیلمی نقصان کو دیکھتے ھوئے تمام سکول کالجز میں گرمیوں کی چھٹیاں صرف ایک ماہ یعنی یکم جولائی تا یکم اگست کر دی گئیں ھیں یہ سب ٹھیک ھے تمام نجی وسرکاری تعیلمی ادارے اس پر متفق ھیں اس لئے بھی چونکہ میٹرک کے امتحانات بھی جون میں ھی شروع ھو رھے ھیں لیکن جیسا کہ سب جانتے ھیں پنجاب میں شدید گرمی کی شروعات مئی جون سے ھو جاتی ھے ان دنوں بہت شدید گرمی ھوتی ھے اور لو بھی چلتی ھے تو ظاہر ھے اس سخت موسم میں چھوٹے بچے بھی سکول آنے کے پابند ھونگے تو ممکن ھے بچے سکولوں یا راستے میں گرمی سے بیمار یا بے ھوش ھونا شروع ھو جائیں تو اس کے لئے ایک تجویز ھے کہ صرف سکولز کے اوقات کار جون میں بغیر تفریح یا وقفہ کے چار گھنٹے مطلب سات سے گیارہ بجے تک کر دئیے جائیں اس سے ھم والدین اور سکول انتظامیہ بھی بہتر رزلٹ دے سکیں گے اور اس طرح کر کےگرمی میں تپتے سخت لنٹروں والی عمارات ٫ گرم پانی ٫ سخت دھوپ اور لو سے طلبہ کو بچایا بھی جا سکے گا۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں