جہلم شہر و مضافاتی علاقوں میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزاقدیر بیگ)جہلم شہر و مضافاتی علاقوں میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر،تعفن اور بیماریاں پھیلنے کا باعث بننے لگے، میونسپل کارپوریشن کی انتظامیہ نے خاموشی اختیار کرلی، شہری سراپا احتجاج، ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق شہر و ملحقہ آبادیوں میں کچرے کنڈی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جس کیوجہ سے شہری مہلک بیماریوں میں مبتلا ہو کر ہسپتالوں کا رخ کرنے پر مجبور ہیں، میونسپل کارپوریشن کے ذمہ داران سب اچھا ہے کا راگ آلاپ رہے ہیں، جبکہ حقائق اس کے برعکس ہیں، شہریوں نے اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میونسپل کارپوریشن میں درجنوں کی تعداد میں سینٹری ورکر تعینات ہیں سپروائزروں کی سرپرستی میں سینٹری ورکرز پلازوں، کوٹھیوں اور سرکاری افسران کے ڈیروں پر ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں جس کیوجہ سے شہری آبادیوں کے اندر کچرے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں، سینٹری ورکرز نجی پلازوں، مارکیٹوں میں کام کرنے کو ترجیح دیتے ہیں جس کی بنیادی وجہ میونسپل کارپوریشن کے سپروائزر سینٹری ورکروں کی محض اس لئے سرپرستی کرتے ہیں کہ سینٹری ورکر اپنی تنخواہ میں سے کچھ حصہ سپروائزروں کو ادا کر دیتے ہیں، شہریوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ میونسپل کارپوریشن میں تعینات سینٹری ورکرز کو اندرون شہر میونسپل کارپوریشن کے علاقوں میں صفائی ستھرائی کرنے کا پابند بنایا جائے تاکہ شہری آبادیوں میں پھیلنے والی گندگی کا خاتمہ ممکن ہو سکے اور شہری صاف ستھری آب و ہوا میں زندگیاں بسر کر سکیں۔

Please follow and like us:

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں