جہلم شہر کی اہم سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفارآذاد)جہلم شہر کی اہم سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار، کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگیں، عرصہ دراز سے ٹوٹی ہوئی سڑکیں حکمرانوں کی ترقی کا راز افشاں کرتی نظرآتی ہیں، شہری اور گردونواح کی عوام کو روزانہ ٹوٹی پھوٹی سڑکوں پر سفر کرنا پڑرہا ہے اکثر مسافر پنجاب حکومت اور منتخب ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کو کوستے نظرآتے ہیں عوام بے حال کوئی پرسان حال نہیں اعلیٰ حکام نوٹس لیں، تفصیلات کے مطابق شہر کی اہم سڑکیں جہاں سے روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں شہری گزرتے ہیں کئی سالوں سے یہ مرکزی سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل ہوچکی ہیں، جس میں کچہری روڈ، سول لائن روڈ، محمدی چوک، کمیلہ روڈ، مشین محلہ روڈ، اولڈ جی ٹی روڈ جہاں سے روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں شہری گزرتے ہیں عرصہ دراز سے یہ سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل ہوچکی ہیں جن میں اندون شہر کی سڑکیں متعلقہ اداروں کی عدم دلچسپی کے باعث گہرے گڑھوں میں تبدیل ہو چکی ہیں جن میں کمیلہ روڈ، اولڈ جی ٹی روڈ سرفہرست ہیں، ان سڑکوں کو عرصہ دراز سے مسلسل نظر انداز کیاجارہا ہے، ان سڑکوں پر سے روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں گاڑیاں،رکشے،کاریں اور موٹر سائیکلیں گزرتے ہیں جس کی وجہ سے گاڑیوں، موٹر سائیکلوں کے مالکان کو آئے روز مرمت کروانی پڑتی ہے، عوامی سماجی شہری، رفاعی۔ فلاحی تنظیموں نے منتخب ممبران قومی و صوبائی اسمبلی سے مطالبہ کیاہے کہ عرصہ دراز سے اندرون شہر کی سڑکیں مرمت نہیں کروا سکے انہیں آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کا کوئی حق نہیں اور شہریوں کو چاہیے کہ نااہل ممبران اسمبلی کو منتخب کرنے کی بجائے شہریوں کے مسائل حل کرنے والے پڑھے لکھے نوجوانوں کو منتخب کریں تاکہ شہریوں کے مسائل میں کمی واقع ہوسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں