وزیر اعظم عمران خان صاحب صرف عوامی مسائل براہراست سننے سے حل نہیں ہو سکتے۔سربراہ جزبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ
جرمن(انٹرنیشنل ڈسک)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جزبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ یورپین آرگنائزیشن کے سربراہ اکرام الدین نے کہا کہ عوامی مسائل و مشکلات پر توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ عوامی مسائل میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جو ملکی عوام کے ساتھ زیادتی ہے عوام نے اپکو ووٹ اس لئے دیا کہ اپ نے ریاست مدینہ بنانے کا وعدہ کیا تھا لیکن اب تک ریاست مدینہ کا نقشہ اور عمارت بھی نہ بن سکی جو ملک اور عوام کے ساتھ نا انصافی ہے ایک طرف کورونا وائرس عالمی وبا نے عوام کا جینا حرام کر دیا ہے دوسری طرف حکومت وقت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے عوام کے مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے دوسری طرف حکومت وقت بھی عوام کے مسائل و مشکلات سے بے خبر نظر آرہی ہے جو قابل افسوس ہے حکومت وقت کی کارکردگی صرف اخباری بیانات تک محدود ہے لیکن عوام کو اخباری بیانات نہیں چاہئے بلکہ عملی کام چاہئے جزبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ یورپین آرگنائزیشن کے سربراہ اکرام الدین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم اسلامیہ جمہوریہ پاکستان عمران خان سے مطالبہ ہے کہ صرف عوامی مسائل براہراست سننے سے حل نہیں ہو سکتے بلکہ عملی اقدامات کی ضرورت ہے تا کہ عوام کو ہر قسم مسلئے و مسائل اور مایوسی سے نجات مل سکے۔