جہلم(چوہدری عابد محمود +شیخ ذوالفقار علی کاشف)جہلم حکومتی دعوؤں کے باوجود ذخیرہ اندوز بے لگام، ضلع جہلم میں بجٹ سے پہلے ہی ذخیرہ اندوزوں نے بھاری مقدار میں اشیاء خوردونوش کا کروڑوں روپے کا سٹاک اکٹھا کرنا شروع کر رکھا ہے، اور قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کر کے لوٹ مارکی راہیں ہموار کی جارہی ہیں، انتظامیہ خاموش شہری شہریوں نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا،، تفصیلات کے مطابق جہلم شہر و گردنواح میں ذخیرہ اندوزوں نے اشیاء خوردونوش کی مصنوعی قلت پیدا کرنے اور قیمتوں میں من مانا اضافہ کرنے کے لئے اشیاء خوردونوش گوداموں میں محفوظ کرنی شروع کر رکھی ہیں۔ دکاندار آٹا، چینی، دالیں، مصالحہ جات، سگریٹ مشروبات، اور دیگر روزمرہ کی چیزیں من مانی قیمتوں پر فروخت کرنے کے لئے گنجان آباد علاقوں میں سٹاک کررہے ہیں اور مصنوعی قلت پیدا کی جارہی ہے،بالخصوص ہر قسم کے سگریٹ شہر میں نایاب ہو چکے ہیں دکانداروں کا کہناہے کہ ہول سیل ڈیلرز نے کروڑوں روپے کا سگریٹ سٹاک کر رکھا ہے اگر ہمیں تھوڑا بہت سٹاک دیا جاتا ہے تو مہنگے داموں خرید کر فروخت کر دیتے ہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومتی دعوؤں کے باوجود بھی انتظامیہ سرکاری ریٹ لسٹوں کے مطابق عملدرآمد کروانے میں بری طرح ناکام ہے اور اشیاء خوردونوش کی مین ایجنسیوں کے ہول سیل ڈیلرذ سے ملی بھگت کر رکھی ہے جسکی وجہ سے بااثر تاجروں نے کروڑوں روپے کا سٹاک جمع کر کے خودساختہ مہنگائی کاڈھول پیٹنا شروع کر رکھا ہے عوامی، سماجی، حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

جہلم حکومتی دعوؤں کے باوجود ذخیرہ اندوز بے لگام،
Please follow and like us: