گزشتہ روزمزید 1 فرد کی کورونا رپورٹ مثبت موصول

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیراحمدراجہ)جہلم چیف ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر وسیم اقبال کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق گزشتہ روزمزید 1 فرد کی کورونا رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔ ضلع بھر میں گزشتہ روز مثبت کیسیز کی شرح %0.64 رہی۔اس وقت ضلع بھر میں 20 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کورونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے اور 1 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔محکمہ صحت نے گزشتہ روز تک کورونا کے مشتبہ 93230 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 2351 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔گزشتہ روز تک مزید 8 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہوئے۔اب تک کل 2263 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔اس وقت کل کورونا وائرس سے 67 اموات ہوئی ہیں۔ کورونا وائرس کی تیسری لہر میں محکمہ صحت نے یکم مارچ 2021 سے اب تک کل کورونا وائرس کے مشتبہ 32069 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 870 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی کورونا وائرس کی تیسری لہر میں اب تک 26 اموات ہوئی ہیں اور کورونا وائرس کے مثبث کیسیز کی شرح %2.81 ہے۔ضلع بھر میں اب تک 70 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کورونا وائرس سے متاثر ہوا ہیں۔اب تک 2678 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور 57658 اٹھارہ سال سے زائد عمر کے شہریوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن کر دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں