گلگت (پ ر) چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی کیپٹن (ر) اسامہ مجیدچیمہ نے کہا کہ عوامی شکایات پرگزشتہ 7 دنوں میں 100 سے زائد شکایات پر پرائس کنٹرول کمیٹی نے کاروائیاں کی ہیں اور خودساختہ مہنگائی اور گرانفروشی روکنے کیلئے پرائس کنٹرول کمیٹی روزانہ کے بنیاد پر اشیائے خورد نوش کی قیمتوں کو استحکام کیلئے اقدامات کررہی ہے،یہ باتیں انہوں نے بدھ کے روز مقامی میڈیا کیلئے جاری ایک بیان میں کیا، انہوں نے کہاکہ عوامی شکایات پر قیمتوں کے استحکام کیلئے میونسپل مجسٹریٹ، میونسپل میٹ انسپکٹر،فوڈ انسپکٹر، سیکٹرمجٹریٹس اپنے اپنے سیکٹرز میں عوامی شکایات پر مارکیٹ کا معائینہ کرتے ہیں، تاکہ اشیائے خور د نوش کے قیمتوں کو مناسب مانیٹرنگ نظام سے کنٹرول کرنے میں مدد مل سکے، سبزی منڈی، فروٹ منڈی، جنرل سٹور، پراچہ سنٹروں، ہول سیلروں، سے روزانہ ریٹ لیا جاتا ہے اور سرکاری جاری کردہ ریٹ لسٹ سے ٹیلی کرتے ہیں جن اشیا کی قیمت زیادہ ہوتی ہے فوری کم کرایا جاتا ہے، اشیائے خور د نوش اور دیگر ضرورتوں کی اشیاصوبہ پنجاب اور KPK آتے ہیں اسکے باوجود قیمتیں لاہور اور پنڈی اور پشاور سے کم اور مناسب ہے یہ سب پرائس کنٹرول کمیٹی کے ممبران اور تاجروں کے تعان سے ممکن ہوا ہے اسکے علاو ہ عوامی شکایات پر میونسپل ٹیمیں مختلف مارکیٹوں میں چھاپہ مارکاروائیوں میں ہمہ وقت مصروف ہیں۔
تعیناتی کالعدم، لاہور ہائیکورٹ کا چیئرمین نادرا کو ہٹانے کا حکم۔
12 روز گزرنے کے باوجود گورنر نے دستخط نہ کیے، کے پی کابینہ میں ردو بدل کا معاملہ لٹک گیا۔
سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا، اعلیٰ عدالت نے ہی قانون کو دیکھنا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی
آپریشنل مسائل، ملکی و غیر ملکی 7 پروازیں منسوخ، 15 سے زائد تاخیر کا شکار۔
6 ستمبر کا دن ہمیں وطن کیلئے دی جانے والی قربانیوں کی یاد دلاتی ہے۔اکرام الدین