ہر سینئر صحافی کا حق ہے الیکشن میں حصہ لینا راجہ انور اس معاملہ پر خصوصی مشاورت کرکے حق کا ساتھ دیں
سرائے عالمگیر (تحصیل رپورٹر) تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ سرائے عالمگیر میں جو دھاندلی زدہ الیکشن کروائے گئے ہم اسے نہیں مانتے۔ سرائے عالمگیر کے نوجوان صحافی احتشام راٹھور نے دیگر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس نام نہاد سلیکشن کو مسترد کرتے ہیں سرپرست اعلیٰ راجہ محمد انور صاحب سے تمام سینئر صحافیوں کی گزارش ہے کہ دوبارہ الیکشن صاف شفاف کروائے جائیں تمام سینئر صحافیوں کو حق دیا جائے کہ وہ اپنا ووٹ کاسٹ کر سکے یا وہ الیکشن میں حصہ لینا چاہے تو لے سکےہم مکمل طور پر اس دھاندلی زدہ الیکشن کو نہیں مانتے۔راجہ محمد انور سرپرست اعلیٰ ہمارے لیے قابل احترام ہیں لیکن صحافی کو انکے حقوق سے محروم کیوں رکھا جا رہا ہے ورکنک جرنلسٹ کو آہستہ آہستہ پریس کلب سے نکالا جا رہا ہے پریس کلب کو ذاتی جاگیر بنا کر رکھ دیا گیا ہے میں اور ہمارا پورا گروپ اس دھاندلی زدہ الیکشن کو نہیں مانتے۔