ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی میں ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے صدارت کرتے ہوئے انسداد ڈینگی اقدامات کا تفصیلی جائزہ

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +دانیال عابد چوہدری)ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی میں ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے صدارت کرتے ہوئے انسداد ڈینگی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے اجلاس کو ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم سے منسلک اساتذہ کرام بچوں کے والدین کو ڈینگی سے بچاؤ بارے آگاہی فراہم کریں،امحکمہ بہبود آبادی اگاہی سیشن کا انعقاد کرے، ایم سیز صفائی ستھرائی کے لئے خصو صی اقدامات کریں،گلی محلوں میں پانی ہر گز کھڑا نا ہونے دیں۔ کورونا سے بچاؤ کے ساتھ ساتھ محکمہ صحت جہلم اور متعلقہ اداروں کی جانب سے ڈینگی سے بچاؤ کے لئے اقدامات میں تیزی لا رہے ہیں، رواں سال ڈینگی کے حاتمے کے لئے محکمہ صحت جہلم بھرپور توجہ دے رہا ہے۔ انکا کہناتھا کہ انڈور اور آوٹ ڈور سرویلینس روزانہ کی بنیاد پر کی جا رہی ہے،عوام الناس گھر کے اندر مچھر مار ادویات کا استعمال کریں،عثر تا مغرب دروزے کھڑکیاں بند رکھیں۔ ڈی سی سیف انور نے بتایا ہے کہ محکمہ صحت کی ٹیمیں انسداد ڈینگی اقدامات کے لئے الرٹ ہیں، انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ صفائی کا خاص خیال رکھیں، اختیاطی تدبیر سے بیماری سے بچا جا سکتا ہے۔اس موقع پرسی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید نذارت علی، اسسٹنٹ کمشنرز، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال اور ضلع بھر سے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا ہے کہ ڈینگی ٹیموں کی کارکردگی کاجائزہ روزانہ کی بنیاد پر لیا جارہاہے جس کے لئے ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ محکمہ صحت کی ٹیمیں فیلڈ میں کام کر رہی ہیں، انہوں نے ایم سیز کو ڈینگی کے حوالے سے اقدامات میں بہتری لانے کی ہدایت دی اور کہا کہ میونسپل کارپوریشن کا صفائی کے حوالے سے اہم قردار ہے۔انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو ڈینگی کے شہری علاقوں کے ہاٹ سپاٹ مقامات کی سرویلنس اور اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا ہے کہ ڈینگی کے خلاف تمام اداروں اور سول سوسائٹی کو قردار ادا کرنا ہوگا۔ اپنے گھروں میں صفائی کا خاص خیال رکھا جائے اور مچھر سے بچاؤ کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں۔ آگہی مہم کو فعال بنا کر ہم ڈینگی پر قابو پاسکتے ہیں ہر شہری کو اس ضمن میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے او رتمام لوگوں تک ڈینگی کے بارے احتیاطی تدابیر بارے پیغام پہنچانا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں