جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عابد)جہلم آبادی بڑھتے ہی بجلی کی طلب میں اضافہ، شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں نصب 5/6 ٹرانسفارمر روزانہ کی بنیاد پر خراب ہونے لگے، شہریوں کو شدید مشکلات کاسامنا، شہریوں نے وفاقی وزیر پانی و بجلی سے مطالبہ کیا ہے کہ 50 کے وی کے ٹرانسفارمر کی جگہ 100 کے وی اور 100 کے وی کے ٹرانسفارمر کی جگہ 200 کے وی کے ٹرانسفارمر نصب کئے جائیں تاکہ شہریوں کی مشکلات میں کمی واقع ہو سکے۔ تفصیلات کے شہر و ملحقہ علاقوں میں بجلی کی اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے ساتھ ساتھ روزانہ کی بنیاد پر 5/6 ایک سب ڈویژن میں ٹرانسفارمرز کا خراب ہونا معمول بن چکا ہے جس کی بنیادی وجہ شہریوں نے ایئر کنڈیشن، ریفریجریٹرز، موٹریں وغیرہ بجلی سے چلانا شروع کر رکھی ہیں، جبکہ 2/3 دہائیاں قبل جو ٹرانسفارمرز نصب کئے گئے تھے آج بھی وہی صارفین کا استقبال کرتے دکھائی دیتے ہیں، صارفین کا کہنا ہے کہ محکمہ واپڈا نے آج تک اس اہم مسئلے کی جانب کوئی توجہ نہیں دی جس کیوجہ سے واپڈا ملازمین کے ساتھ ساتھ صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔صارفین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 20/30 سال قبل واپڈا نے جو ٹرانسفارمرز نصب کئے تھے آج بھی وہی ٹرانسفامرز نصب ہیں جبکہ آبادیوں میں غیر معمولی اضافہ ہو چکا ہے اور شہریوں نے گرمیوں کی شدت میں اضافے کے پیش نظر ایئر کنڈیشن کے استعمال میں اضافہ کر دیا ہے جس کیوجہ سے بجلی کی مانگ میں اضافہ ہو چکا ہے، اوورلوڈنگ کیوجہ سے آئے روز 5/6 ٹرانسفارمرز روزانہ کی بنیاد پر خراب ہو رہے ہیں، شہریوں نے وفاقی وزیر پانی و بجلی سے مطالبہ کیا ہے کہ 50 کے وی کے ٹرانسفارمر کی جگہ 100 کے وی اور 100 کے وی کے ٹرانسفارمر کی جگہ 200 کے وی کے ٹرانسفارمر نصب کئے جائیں تاکہ شہریوں کی مشکلات میں کمی واقع ہو سکے۔
تعیناتی کالعدم، لاہور ہائیکورٹ کا چیئرمین نادرا کو ہٹانے کا حکم۔
12 روز گزرنے کے باوجود گورنر نے دستخط نہ کیے، کے پی کابینہ میں ردو بدل کا معاملہ لٹک گیا۔
سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا، اعلیٰ عدالت نے ہی قانون کو دیکھنا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی
آپریشنل مسائل، ملکی و غیر ملکی 7 پروازیں منسوخ، 15 سے زائد تاخیر کا شکار۔
6 ستمبر کا دن ہمیں وطن کیلئے دی جانے والی قربانیوں کی یاد دلاتی ہے۔اکرام الدین