معظم جاہ انصاری اس سے پہلے بحثیت کمانڈنٹ فرنٹیئر کانسٹیبلری فرائض سرانجام دے رہے تھے۔سربراہ جزبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ یورپ
جرمن(انٹرنیشنل ڈسک)بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جزبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ یورپین آرگنائزیشن کے سربراہ و گلوبل ٹائمز یورپ اخبار کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے کہا کہ معظم جاہ انصاری کو انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختون خواہ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ معظم جاہ انصاری ایک نڈر، بہادر اور ایماندار آفیسر ہے معظم جاہ انصاری اس سے پہلے بحثیت کمانڈنٹ فرنٹیئر کانسٹیبلری فرائض سرانجام دے رہے تھے اس کے علاوہ معظم جاہ انصاری نے بین الاقوامی تعلقات عامہ میں ماسٹر کی ڈگری اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے گریجویشن کی ہے نومبر 1989 کو بحیثیت پی ایس پی آفیسر پولیس فورس میں شمولیت اختیار کی اس کے علاوہ معظم جاہ انصاری ایک سینئیر تجربہ کار پروفیشنل اور محنتی پولیس افیسر ہیں انہوں نے ملک کے اندر اور باہر سے بہت سے تربیتی کورسز مکمل کئے ہیں اموصوف چاروں صوبوں کی پولیس ، ایف سی، انٹیلی جنس بیورو اور ایف ائی اے میں اہم عہدوں پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں انکی بہادری ملک و قوم کیلئے فخر ہے اس موقع پر جزبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ یورپین آرگنائزیشن کے سربراہ و گلوبل ٹائمز یورپ اخبار کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے اپنے مبارکبادی پیغام میں کہا کہ معظم جاہ انصاری کو انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختون خواہ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کرتے ہیں اللہ تبارک و تعالی معظم جاہ انصاری کو لمبی زندگی نصیب کریں۔آمین