جہلم(سید مظہرعباس +مرزاکفیل بیگ کیفی)حکومت صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدامات اٹھائے، صحافیوں کو رہائشگاہوں کے لئے ضلعی اور تحصیل سطح پر صحافی کالونیاں، علاج معالجہ کیلئے صحت کارڈاور صحافیوں کے بچوں کی تعلیم مفت کرنے کا اعلان کرے، صحافی دن رات گرمی، سردی اور بارش طوفان میں شہریوں کے حقوق کے لئے جدوجہد کرتے دکھائی دیتے ہیں، ضلع جہلم کے سینکڑوں صحافی رہائش، صحت اور تعلیم جیسی سہولتوں سے محروم چلے آرہے ہیں، جس کے باعث صحافی اور انکے خاندان کے افراد پریشان حال ہیں حکمرانوں کو صحافیوں کے مسائل حل کرنے کے لئے عملی اقدامات اٹھانا ہونگے۔ان خیالات کا اظہار جہلم پریس کلب کے صدر چوہدری عابد محمودنے زرائع ابلاغ کے نمائندوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکمران ضلعی اور تحصیل سطح پر موجود صحافیوں کی کالونیاں اور دیگر سہولیات مہیا کرنے کے عملی اقدامات کریں جبکہ تحصیل سطح پر صحافیوں کو سرکاری عمارتیں الاٹ کیں جائیں تاکہ صحافی علاقائی فلاح و بہبود کے لئے ایک مقام پر بیٹھ کر کام کر سکیں انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے حقوق کیلئے کام کرنا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے، چوہدری عابد محمود نے کہا کہ وفاقی اور پنجاب حکومت صحافیوں کے لئے میڈیکل کارڈ، سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں صحافیوں کے بچوں کے لئے مفت تعلیم کا اعلان کرے تاکہ صحافی اپنے بچوں کو اعلیٰ تعلیم دلوا سکیں
تعیناتی کالعدم، لاہور ہائیکورٹ کا چیئرمین نادرا کو ہٹانے کا حکم۔
12 روز گزرنے کے باوجود گورنر نے دستخط نہ کیے، کے پی کابینہ میں ردو بدل کا معاملہ لٹک گیا۔
سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا، اعلیٰ عدالت نے ہی قانون کو دیکھنا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی
آپریشنل مسائل، ملکی و غیر ملکی 7 پروازیں منسوخ، 15 سے زائد تاخیر کا شکار۔
6 ستمبر کا دن ہمیں وطن کیلئے دی جانے والی قربانیوں کی یاد دلاتی ہے۔اکرام الدین