گلگت (پ ر) ڈپٹی کمشنر گلگت کے ہدایات سسٹنٹ کمشنر و ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے شہر سے تجاوزات کے خاتمے کیلئے تحصیل اور میونسپل کارپوریشن کے آفیسران پر مشتمل دو ٹیمیں تشکیل دیکر نوٹیفیکیشن جاری کردیا، تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے شہر ی حدود سے تجاوزات کے خلاف کریک ڈاون کیلئے دو ٹیموں کا نوٹفیکیشن جاری کردیا، دنوں کمیٹیوں کے انچارچ تحصیلدار ایل آر عاطف اللہ خان ہونگے تجاوزات کے خلاف کریک ڈاون کی کاروائیوں کی رپورٹس روزانہ دینے کے پابند ہونگے اینٹی انکروچمنٹ ٹیم میں عاطف خان تحصیلدار ایل آر کے نگرانی میں سیکٹر مجسٹریٹ محمد عباس، سیکٹر مجسٹریٹس شاہ خان، محمد اقابل گرداور، منظور حسین سینئر بلڈنگ انسپکٹر،مبارک حسین اور ملک اشدر شامل ہونگے جبکہ ایک اور ٹیم جو کہ لوکل گورنمنٹ بائیلاز اور قوانین پر عملدرآمد کیلئے بنائی جانے والی ٹیم بھی تحصیلدار ایل آر عاطف اللہ خان ہی لیڈنگ کریں گے جس کے ممبران میونسپل مجسٹریٹ ذوالفقار احمد، میٹ انسپکٹر ڈاکٹر مشتاق عالم، مجسٹریٹ لیاقت علی، فوڈانسپکٹر راشد قاسمی شامل ہونگے شہری حدود میں تمام ترتجاوزات کے خلاف ایکشن کیلئے دنوں ٹیمیں روزانہ کے بنیادوں پر کاروائیاں کریں گے اور اسسٹنٹ کمشنر و ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن کو رپورٹ دیں گے،ڈیوٹی میں غفلت برداشت نہیں ہوگی اور غیر قانونی اقدامات حوصلہ شکنی کیلئے ضلعی انتظامیہ کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرے گی
تعیناتی کالعدم، لاہور ہائیکورٹ کا چیئرمین نادرا کو ہٹانے کا حکم۔
12 روز گزرنے کے باوجود گورنر نے دستخط نہ کیے، کے پی کابینہ میں ردو بدل کا معاملہ لٹک گیا۔
سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا، اعلیٰ عدالت نے ہی قانون کو دیکھنا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی
آپریشنل مسائل، ملکی و غیر ملکی 7 پروازیں منسوخ، 15 سے زائد تاخیر کا شکار۔
6 ستمبر کا دن ہمیں وطن کیلئے دی جانے والی قربانیوں کی یاد دلاتی ہے۔اکرام الدین