پاک افغان طورخم زیروپوائنٹ کے قریب مزدوروں نے احتجاجی دھرنادیا۔

Spread the love

پاک افغان طورخم زیروپوائنٹ کے قریب مزدوروں نے احتجاجی دھرنادیا۔دھرنے میں کثیرتعداد میں ٹیکسی ڈرائیور سمیت محنت مزدوری کرنے والے نے شرکت کی۔ہمارا ذریعہ معاش طورخم بارڈر ہے جس کی بندش سے ہم دربدر رزق کی تلاش میں سرگرداں ہیں۔طورخم بارڈر کرونا ایس او پیز کی تحت کھول دیا جائے۔مزدور یونین کا مطالبہ  تنظیم نوجوانان قبائل اور مزدور یونین کے زیر اہتمام طورخم زیروپوائنٹ کے قریب ٹیکسی سٹینڈ میں بارڈر بندش کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا اس موقع پر احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے فرمان شینواری اور اسرار احمد نے کہا کہ طورخم بارڈر پیدل آمدورفت کے لئے کھولنے تک احتجاجی دھرنا جاری رہے گا اس ضمن میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے مقررین نے کہا کہ کورونا ایس او پی کے تحت بارڈر کھول دیا جائے وہ ایس او پی پر عملدرآمد کریں گے انہوں نے کہا کہ انکا احتجاجی دھرنا پر امن ہے اور اپنے حقوق کے حصول اور مطالبات تسلیم ہونے تک احتجاج دھرنا جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں