بر طانیہ کے ممتاز قانون دان او پی ایف گورنرز باڈی کے ابو چئیرمین پاکستان لائیرز ایسوسی ایشن برطانیہ کے صدر بیرسٹر امجد ملک کو پاکستان مسلم لیگ انٹرنیشنل افئیرزکا چیف کوآرڈینیٹر مقرر کر دیا گیا
لندن(عارف چودھری)۔ بر طانیہ کے ممتاز قانون دان -اوورسیز پاکستان فاؤنڈیشن کی گورنرز باڈی کے سابق چئیرمین بیرسٹر امجد ملک کو مسلم لیگ ن انٹرنیشنل افئیرز کا چیف کوآرڈینیٹر مقرر کر دیا گیا ہےایک نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن انٹرنیشنل افئیرز کے صدر محمد اسحاق ڈار نے مسلم لیگ ن کے قائد سابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا ہے -امجد ملک بر طانیہ میں سابق دور میں شریف فیملی کے وکیل بھی رہ چکے ہیں -ابھی بھی بر طانیہ میں پاکستانی وکیلوں کی کی تنظیم پاکستان لائرز ایسوسی ایشن بر طانیہ کے صدر ہیں