گلگت (مظہر مغل) تحصیلدارہیڈ کوآرٹر گلگت مختار احمد، فوڈ انسپکٹر راشدقاسمی اور میونسپل پولیس فورس کے ہمراہ گرانفروشوں، خو د ساختہ مہنگائی اور کورونا وائرس SOPs پر عملدرآمد نہ کرنے والے ہوٹلوں، دکانوں اور بابر شاپس کے خلاف زبردست کریک ڈاون، 2ہوٹلوں،3 باربر شاپس کو سیل جبکہ متعدد دکانداروں پر پرائس لسٹوں کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے عائد کئے۔ تفصیلات کے مطابق سوموار کے روز اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر)اسامہ مجید چیمہ کے خصوصی ہدایات کی روشنی میں شہر کے نامی گرامی ہوٹلوں پر چھاپہ مار کاروائیاں کی گئیں جس میں کورونا وائرس ویکسی نیشن سرٹیفیکیٹ کے بغیر سیاحوں کوٹہرانے، کچن میں صفائی نہ کرنے، کمروں کے نظام کو مناسب انداز میں نہ رکھنے اور واش رومز کی صورت حال بہتر نہ کرنے پر تین ہوٹلوں کو سیل کردیا گیا اور بقیہ ہوٹل مالکان کو خبر دار کی گیا کہ وہ اپنے ہوٹلوں کو کورونا وائرس SOPs کے تحت تیار رکھیں، سیاحوں کو ویکسی نیشن سرٹیفیکٹس کے بغیر کمروں میں ٹہرانے پر سخت کاروائی کی جائے گی وہاں پر ہوٹل مالک پر ہزاروں روپے جرمانوں کا سامنا بھی ہوگا بعدازاں دکانوں میں اشیائے خوردنوش کے قیمتوں کو سرکاری نرخنامے سے زائد وصولیوں پر متعدد دکانداروں کر جرمانے کے ساتھ آئندہ کیلئے متنبہ کرتے ہوئے نوٹسز دئے گئے، جبکہ باربر شاپس پرصفائی، حجامت کے سامان کی ناقص صورتحال، صفائی کی گھمبیر حالت پر 3 باربر شاپس سیل کردئے گئے، ترجمان شہر ی انتظامیہ مظہر مغل نے عوام الناس سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی بھی خلاف ورزی پر تحصیل آفس الفا کنٹرول یا میڈیا سیل پر اپنی شکایات درج کرائیں تاکہ فوری انصاف فراہم کیا جاسکے۔ عوامی مسائل کا حل ہی ہمار ااولین مقصد ہے
تعیناتی کالعدم، لاہور ہائیکورٹ کا چیئرمین نادرا کو ہٹانے کا حکم۔
12 روز گزرنے کے باوجود گورنر نے دستخط نہ کیے، کے پی کابینہ میں ردو بدل کا معاملہ لٹک گیا۔
سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا، اعلیٰ عدالت نے ہی قانون کو دیکھنا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی
آپریشنل مسائل، ملکی و غیر ملکی 7 پروازیں منسوخ، 15 سے زائد تاخیر کا شکار۔
6 ستمبر کا دن ہمیں وطن کیلئے دی جانے والی قربانیوں کی یاد دلاتی ہے۔اکرام الدین