جہلم(چوہدری عابد محمود +سید مظہرعباس)جہلم ڈسٹرکٹ پولیس دفتر میں کرائم میٹنگ کا انعقا د، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاکر حسین داوڑ کی زیر صدارت کانفرنس ہال ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔میٹنگ میں حافظ عطاء الرحمٰن ایس پی انویسٹی گیشن جہلم،جملہ DSP,sصاحبان،SHO,sصاحبان،انچارج چوکیات اور جملہ انچارج برانچز ڈی پی آفس نے شرکت کی۔میٹنگ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے SDPO,sاورSHO,sسے سابقہ ریکارڈ یافتگان کی گرفتاری اور انٹیرو گیشن کے متعلق فردا فردا دریافت کیااوراس بابت ہدایات جاری کیں۔سابقہ مقدمات جن میں عدم گرفتار ملزمان کو اشتہاری نہ بنایا گیا ہے کے متعلق کو اشتہاری قرار دینے کے لیے 1ماہ کی مہلت دی۔افسران بالا اور سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں مقدمات درج شدہ میں انٹرم چالان اندر معیاد 17یوم ہر صورت داخل کرنے کے احکامات جاری کیے۔نیز ایسے مقدمات جو بعد از تفتیش خارج ہو چکے ہیں کے متعلق182ت پ کی کاروائی کے لیے بھی احکامات جاری کیے۔اسلحہ،منشیات،جواء کے اڈوں، قحبہ خانوں،قبضہ مافیا اور ٹاؤٹوں کیخلاف موثر کریک ڈاؤن کی ہدایات جاری کی گئیں۔اس کے علاوہ ٹاؤٹوں کی فہرستیں تھانوں کے باہر آویزاں کے کے ان کے تھانہ میں داخلے پر پابندی عائد کرنے پر زور دیا۔ڈسڑکٹ پولیس آفیسر جہلم نے مقدمات سال2020،جنوری تا 30جون 2021 سنگین نوعیت (قتل، اقدام قتل، ڈکیتی،راہزنی،سرقہ، سرقہ وہیکلز،سرقہ عام اور نقب زنی)میں DSP,s اورSHO,s سے فرداً فرداًبریفنگ لی اوراس بابت افسران کی کارکردگی کو چک کیااور مقدمات کو میرٹ پر یکسو کرنے کے لیے ہدایات جاری کیں۔نیز ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے اغواء،نسواں اور بچگان وغیرہ میں فی الفور FIRکے اندراج کو یقینی بنانے کے لیے احکامات جاری کیے۔اس کے بعد تھانہ جات اور چوکیات میں Repairورک کا جائزہ لیا۔
تعیناتی کالعدم، لاہور ہائیکورٹ کا چیئرمین نادرا کو ہٹانے کا حکم۔
12 روز گزرنے کے باوجود گورنر نے دستخط نہ کیے، کے پی کابینہ میں ردو بدل کا معاملہ لٹک گیا۔
سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا، اعلیٰ عدالت نے ہی قانون کو دیکھنا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی
آپریشنل مسائل، ملکی و غیر ملکی 7 پروازیں منسوخ، 15 سے زائد تاخیر کا شکار۔
6 ستمبر کا دن ہمیں وطن کیلئے دی جانے والی قربانیوں کی یاد دلاتی ہے۔اکرام الدین