مخلوق خدا کو خوشیاں تقسیم کرنے والے محبت کے سفیر ہیں, سید ضیاءالنور

Spread the love

وزیرآباد (طارق ملک بیورو چیف یو جی نیوز ) مخلوق خدا کو خوشیاں تقسیم کرنے والے محبت کے سفیر ہیں. قربانی رضائے الہی کے حصول کے لئے کوشاں رہنے کا درس دیتی ھے. مسلم ہینڈز انسانیت سے پیار کرنے والے کنبے کا نام ہے. خدمت کے مشن پر کاربند ورکر روشن ستاروں کی مانند ہیں. ان خیالات کا اظہار مسلم ھینڈز پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر سید ضیاءالنور نے مسلم ہینڈز ایجوکیشنل کمپلیکس وزیرآباد میں اجتماعی قربانی کے سلسلے میں علاقہ کے معززین، عمائدین اور رضاروں کے ایک خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا. انہوں نے بتایا کہ امسال بقر عید پر مسلم ھینڈز پاکستان کی نگرانی میں 1800 سے زائد جانور ذبح کئے جایئں گے . مسلم ھینڈز گوجرانوالہ ڈویژن کے ایریا منیجر رانا عمر فاروق نے بتایا کے ڈونرز کے تعاون سے وزیرآباد، ڈسکہ،جلالپور جٹاں میں امسال 200 بیل کی قربانی کی جائے گی معززین اور رضا کار قربانی کا گوشت مستحق لوگوں کے گھروں تک پہنچائیں گے.مسلم ھینڈز وزیرآباد کے پبلک ریلیشن آفیسر طارق ملک نے کہا کہ صاحبزادہ سید لخت حسنین کی سرباہی میں مسلم ھینڈز انٹرنیشنل کی عالمگیر رفاہی خدمات اہل وزیرآباد کے لئے باعث فخر ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں