عید الاضحیٰ کے موقع پر اولڈہم کے مقامی ریسٹورنٹ میں خواتین کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام

Spread the love

خواتین کےحقوق کا بین الاقوامی سطح پر دفاع کرنے والی سرگرم خاتون رضیہ چوہدری نے آر -سی -انٹرٹینمنٹ کے تعاون سے عید الاضحیٰ کے موقع پر اولڈہم کے مقامی ریسٹورنٹ میں خواتین کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا ۔

اولڈھم -(عارف چودھری).
دنیا بھر کی طرح برطانیہ میں کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد کمیونٹی نے سماجی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے ۔عالمی سطح پرخاتون کےحقوق بارے آواز اٹھانے والی سرگرم خاتون رضیہ چوہدری نے اپنی ثقافتی تنظیم آر -سی انٹرٹینمنٹ کے تعاون سے اولڈہم کے مقامی ریسٹورنٹ میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا ۔ پارٹی کے ماحول کو مزید رنگین بنانے کے لیے میوزک کا تڑکا مقامی کلوگاروں افتخارڈار ، سمانہ باسو اور کاشف علی نے لگا کر ماحول کو گرما دیا۔سعدیہ کا کہنا تھا کہ طویل لاک ڈاؤن کے بعد اکٹھے مل بیٹھنے کا موقع ملا ہے اس طرح کے پروگراموں کا انعقاد ہوتے رہنا چاہیے تاکہ ایک دوسرے سے میل ملاپ کا سلسلہ جاری رہے۔ کاروباری شخصیت نوشین کا کہنا تھا کہ رضیہ چوہدری نے عید ملن اور میوزک پروگرام کا انعقاد کر کےخواتین کو گھر سے باہر آنے کا موقع فراہم کیا ۔ سمیرا ریاض کا کہنا تھا کہ طویل لاک ڈاؤن کے بعد ہمیں اکٹھے مل بیٹھنے کا موقع ملا ۔افرآ سلطان کا کہنا تھا کہ عید ملن پارٹی سے خوب لطف اندوز ہوئے ایسی تقریبات کا انعقاد تواتر سے ہونا چاہیے۔ یاسمین عالم کا کہنا تھا کہ کمیونٹی میں اس طرح کے پروگرام ہونے چائیں تاکہ لوگ ایک ساتھ بیٹھ کر خوشیاں منا سکیں اور کورونا وائرس کی وجہ سے جن مشکل حالات سے ہم گزرے ہیں اس سے باہر نکل سکیں۔ ڈپٹی مئیر بری کونسل شاہینہ ہارون کا کہنا تھا کہ اس طرح کے پروگرام کمیونٹی اور ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے ہونے چائیں تاکہ آپس میں مل بیٹھنے کا موقع ملے اور کورونا وائرس کی وجہ سے جو لوگ تک محصور تھے انہیں باہر آکر لطف اندوز ہونے کا موقع نہیں مل رہا تھا اب انہیں اکٹھے مل بیٹھنے کا موقع ملا ہے۔ میزبان خواتین کے حقوق کی علمبردار بین الاقوامی شخصیت رضیہ چوہدری کا کہنا تھا کہ عید ملن پارٹی کے انعقاد کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ طویل لاک ڈاؤن کے بعد خواتین کو اکٹھے مل بیٹھنے کا موقع فراہم کرنا تھا سوچا کہ عید الاضحیٰ کا تہوار ہے خواتین کو تفریح کا موقع فراہم کروں تاکہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے گھروں میں بیٹھ کر جو لوگ ذہنی دباؤ کا شکار ہو گئے تھے اس سے باہر نکل سکیں عید ملن پارٹی میں شریک افراد کا دلی شکریہ ادا کرتی ہوں۔ عید ملن پارٹی کے انتظامات کو احسن طریقے سے انجام دینے میں عاطف ریاض چوہدری نے نمایاں کردار ادا کیا۔ 

برطانوی معاشرے میں پاکستانی نژاد برطانوی خواتین کا سماجی تقریبات میں شریک ہونا صحت مند معاشرے کی جانب اہم پیش قدمی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں