بیٹے نے فائرنگ کرکے اپنی ماں کو قتل کردیا

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار) جیکب آباد کے نواحی علاقے میرپور برڑو میں بیٹے نے فائرنگ کرکے اپنی ماں کو قتل کردیا، ملزم فرار۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے میرپور برڑو تھانہ کی حدود میمن محلہ میں نوجوان ھیرو برڑو نے فائرنگ کرکے اپنی 40 سالہ ماں فرزانہ کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا، اطلاع پر حدود کی پولیس نے پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لیکر ضروری کاروائی کے لیے تعلقہ اسپتال ٹھل منتقل کیا جہاں لاش ضروری کاروائی کے بعد ورثہ کے حوالے کردی گئی، پولیس کے مطابق ملزم نے سیاہ کاری کے الزام میں فائرنگ کرکے اپنی ماں کو قتل کیا ہے ملزم کی گرفتاری کے لیے علاقے کی ناکابندی کردی ہے اور ملزم کی تلاش جاری ہے جلد ملزم کو گرفتار کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں