باولے کتے نے نوجوان کو کاٹ کر زخمی کردیا

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار) جیکب آباد میں باولے کتے نے نوجوان کو کاٹ کر زخمی کردیا۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کے گاؤں تگھیو کھوسو میں باولے کتے نے حملہ کرکے 20 سالہ نوجوان علی مراد کو کاٹ کر زخمی کردیا جسے زخمی حالت میں بیسک ہیلتھ سینٹر باہوکھوسو منتقل کیا گیا جہاں ویکسین نہ ہونے پر نوجوان کو جیکب آباد منتقل کیا گیا، مذکورہ گاؤں میں چند روز پہلے بھی باولے کتے نے 3 بچوں کو کاٹ کر زخمی کیا تھا علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا کہ کتامار مہم شروع کی جائے اور لوگوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں