سینیٹر حاجی ہدایت اللہ خان 30 جولائی سے شروع ہونے والی پانچ روزہ پولیو مہم کا افتتاح کر دیا

Spread the love

پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں اور انکو عمر بھر کی معذوری سے بچائیں۔

پشاور(نمائندہ عمر فاروق)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے ایوان بالا میں پارلیمانی لیڈر سینیٹر حاجی ہدایت اللہ خان نے پی کے 76 یوسی7 دین بہار کالونی پشاور میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر 30 جولائی سے شروع ہونے والی 5 روزہ پولیو مہم کا افتتاح کر دیا اس موقع پر سینیٹرحاجی ہدایت اللہ خان نے عوام سے اپیل کی کہ تمام والدین اپنے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں اور ان کو عمر بھر کی معذوری سے بچائیں۔افتتاح کے بعد سینیٹر حاجی ہدایت اللہ خان نے پولیو ٹیم کے ہمرا آگاہی مہم میں حصہ لیا اور والدین سے اپیل کی کہ محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں