نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے 12سالہ بچے کو قتل کردیا

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار)جیکب آباد کی تحصیل ٹھل میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے 12سالہ بچے کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کے تھانہ گڑھی حسن کے علاقے دین گڑھ میں موٹر سائیکل سوارنامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گھر کے باہر کھڑا 12سالہ حسین جمالی قتل ہوگیا واقع کے بعد ملزمان فرار ہوگئے حدود کی پولیس نے پہنچ کر لاش کو ضروری کارروائی کیلئے تعلقہ اسپتال ٹھل منتقل کیا، مقتول بچے کے ورثاء کا کہنا ہے کہ ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں واقع میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جائے ادھر پولیس کا کہنا ہے کہ واقع کے متعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں