پنجاب بھر میں ختم ہونے والی یونین کونسلوں کے دفاتر میں فیلڈ آفس قائم کر کے رجسٹریشن کلرک کی تعیناتیوں کا حکم

Spread the love

لاہور محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ مجریہ 2019ء کے تحت صوبہ بھر میں ختم ہونے والی تمام یونین کونسلوں کی جگہ فیلڈ آفس قائم کر کے وہاں رجسٹریشن کلرک کی تعیناتیوں کا حکم جاری کیا ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ یونین کونسل کی بجائے فیلڈ آفس کے سائن بورڈ اور مونوگرام کے ساتھ پنجاب حکومت کی وضع کردہ ہدایات کے مطابق چسپاں کر کے رپورٹ پیش کی جائے۔ ذرائع کے مطابق فیلڈ آفس کے قیام اور رجسٹریشن کلرک کا تعیناتی کا مقصد عوام کو پیدائش و اموات اور نکاح کے اندراج اور سرٹیفکیٹ کے حصول میں سہولت دینا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں