ڈائریکٹر جنرل نادرا میر عالم خان عوامی شکایات حل کرنے کیلئے کوشاں ہے۔اکرام الدین

Spread the love

ڈی جی میر عالم خان نے ہمیشہ قومی شناختی کارڈ کے حوالے سے عوام کو درپیش مسائل بروقت حل کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔سربراہ جزبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ

جرمن(انٹرنیشنل ڈسک)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جزبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ یورپین آرگنائزیشن کے سربراہ و گلوبل ٹائمز نیوز ایجنسی یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل نادرا خیبر پختونخواہ میر عالم خان کی دن رات انتھک محنت کے باعث عوامی شکایت حل کرنے کیلئے کوشاں ہے ۔انہوں نے ہمیشہ قومی شناختی کارڈ کے حوالے سے عوام کو درپیش مسائل و مشکلات کے حل کے لئیے بروقت عملی ٹھوس اقدامات اٹھائے اور عوامی مسائل کے حل کے تدراک کے لئے بہترین کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں محکمہ نادرا خیبر پختونخواہ کی طرف سے عوام کے مسائل و مشکلات میں روز بروز اضافہ ہو رہا تھا جب سے میر عالم خان ڈائریکٹر جنرل نادرا خیبر پختونخواہ بطور ڈی جی اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں تب سے نادرا قومی شناختی کارڈ کے حوالے سے عوامی شکایات میں کافی کمی آئی ہے۔خیبر پختونخواہ کے عوام کو میر عالم خان جیسے فرض شناس افیسر کی بہترین کارکردگی اور بہترین اخلاق پر ناز ہے جزبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ یورپین آرگنائزیشن کے سربراہ و گلوبل ٹائمز نیوز ایجنسی یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے ایک اخباری بیان میں کہا محکمہ نادرا پاکستانی شہریوں کی بہترین سہولیات کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ مزید آسان پالیسیاں بنانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے جو کہ قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ، اور چیئرمین نادرا طارق ملک غیر ملکیوں کے خلاف نادرا قومی شناختی کارڈ کے اجراء کیخلاف قانونی کارروائی مزید تیز کریں۔تاکہ جعلی قومی شناختی کارڈ بنوانے میں ملوث افراد کے خلاف قانون کا شکنجہ سخت کیا جائے اور ان ملک دشمن عناصر کو جلد از جلد گرفتار کرکے عبرتناک سزا دی جائے۔انہوں نے کہا کہ عوامی شکایات پر چیئرمین نادرا طارق ملک اور تحقیقاتی اداروں کا غیر ملکی اور غیر قانونی قومی شناختی کارڈز کے اجراء میں ملوث افراد کیخلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کیا جائے اور ملک کے دیگر شہروں میں بھی بڑے پیمانے پر ایسے افراد کے خلاف کاروائیوں کا آغاز کرنا اور انکی گرفتاری عمل میں لانا نہایت خوش ائین اور خراج تحسین لائق ہے۔ چیئرمین نادرا طارق ملک کی ہدایت پر پاکستان کے ادارے نیشنل ڈیٹا رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے تحقیقاتی اداروں کی مدد سے ملک بھر میں ان غیر قانونی طور پر قومی شناختی کارڈ بنوانے کے خلاف ملکی اور غیر ملکی کارڈ جس میں محکمہ نادرا کے افسران بھی شامل تھے جنہیں گرفتار کر لیا گیا جو کہ قابل تحسین لائق ہیں۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین نادرا طارق ملک کی ہدایت پر جعلی شناختی کارڈ کے اجراء میں ملوث ہونے پر کراچی میں نادرا کے 39 افسران کیخلاف کارروائی کی گئی ہے جو کہ تاریخ میں نادرا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ایک بہت بڑی کامیابی اور پیش رفت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین نادرا طارق ملک دوسرے صوبوں اور شہروں میں بھی اس طرح کی محکمنہ کاروائی کو یقینی بنائیں جو کہ اسوقت کی اشد ضرورت ہے تا کہ جعلی قومی شناختی کارڈ بنوانے میں ملک دشمن عناصر و جرائم پیشہ افراد کا مکمل طور پر قلہ قومہ خاتمہ یقینی ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں