پنجاب حکومت تمام خریداری مراکز پر کسانوں سے گندم سرکاری نرخوں پر خرید رہی

Spread the love

ساہیوال(آصف ندیم )کمشنر ساہیوال ڈویژن محمد احسن وحید نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت تمام خریداری مراکز پر کسانوں سے گندم سرکاری نرخوں پر خرید رہی ہے تا کہ چھوٹے کسانوں کو آڑھتیوں کی لوٹ گھسوٹ سے بچایا جا سکے اور انہیں فصل کا پورا معاوضہ مل سکے -ساہیوال ڈویژن میں خریداری مہم کے دوران اب تک ایک لاکھ 27ہزا ر4سو پچیس میٹرک ٹن گندم خریدی جا چکی ہے جو ہدف کا 30فیصد سے زائد ہے -انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں خریداری مہم کاجائزہ لینے کے لئے ہونے والے اجلاس میں کہی جس میں محکمہ فوڈ کے افسران نے شرکت کی -انہوں نے ہدایت کی کہ تمام مراکز پر کسانوں کو پورا وزن دینے کو یقینی بنایا جائے اور صرف سرکاری متعین کٹوتی کی جائے -اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ حافظ سلمان تنویر نے بتایا کہ ساہیوال ڈویژن کے 4لاکھ18ہزار30میٹرک ٹن ہدف کے مقابلے میں اب تک ایک لاکھ 27ہزارمیٹرک ٹن سے زائد گندم خریدی جا چکی ہے جس میں ضلع ساہیوال میں ایک لاکھ 60ہزار ہدف کے مقابلے میں 43ہزار2سو ٹن،ضلع اوکاڑہ کے ایک لاکھ 69ہزار ٹن ہدف کے مقابلے میں 70ہزار ٹن اور ضلع پاکپتن کے 88ہزار 8سو ٹن ہدف کے مقابے میں 14ہزار 3سو ٹن گندم خریدی جا چکی ہے -کمشنر محمد احسن وحید نے ضلع پاکپتن سے کم گندم خرید پر تشویش کا اظہار کیا اور اسے بہتر بنانے کی ہدایت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں