بزدار حکومت کی خصوصی ہدایت پر تمام ضروری اشیاء صرف کی سرکار ی نرخوں پر فراہمی یقینی بنانے کے لئے ضلعی انتظامیہ نے اپنی سرگرمیاں تیز کر دی

Spread the love

بہ تسلیمات ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ساہیوال ڈویژن 4 مئی 2020

ساہیوال( آصف ندیم )بزدار حکومت کی خصوصی ہدایت پر تمام ضروری اشیاء صرف کی سرکار ی نرخوں پر فراہمی یقینی بنانے کے لئے ضلعی انتظامیہ نے اپنی سرگرمیاں تیز کر دی ہیں اور صرف اپریل کے مہینے میں ان پرائس مجسٹریٹس نے 7673انسپکشنز کر کے 759خلاف ورزیوں پر دوکانداروں اور تاجروں کو بھاری جرمانے کئے اور 5لاکھ 88ہزار 8سو روپے کی خطیر رقم سرکاری خزانے میں جمع کروائی -سنگین خلاف ورزیوں پر اس ماہ ایک تاجر کے خلاف مقدمہ بھی درج کرایا گیا تا کہ دوسرے ناجائز منافع خوری سے باز رہیں -ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے ایک خصوصی اجلاس میں تمام پرائس مجسٹریٹس کی انفرادی و اجتماعی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا اور انہیں رمضان المبارک کے دوران زیادہ متحرک ہونے اور ناجائزمنافع خوروں کے خلاف فوری کارروائی کرنے کی ہدایت کی-

Please follow and like us:

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں