تعلیم کسی بھی قوم یا معاشرے کیلئے ترقی کا ضامن ہے,ڈاکٹر اعجاز خٹک

Spread the love

تعلیم وہ زیور ہے جو انسان کا کردار سنوراتی ہے۔وائس چانسلر گندھارا یونیورسٹی پشاور

پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق خیبر پختون خواہ کے اعلی تعلیمی درس گاہ گندھارا یونیورسٹی پشاور کے وائس چانسلر ڈاکٹر اعجاز خٹک نے کہا کہ تعلیم ہر انسان چاہے وہ امیر ہو یا غریب، مرد ہو یا عورت کی بنیادی ضرورت میں سے ایک ہے انہوں نے کہا کہ تعلیم انسان کا بنیادی حق ہے جو کوئی اس سے نہیں چھین سکتا اگر دیکھا جائے تو انسان اور حیوان میں فرق تعلیم ہی کی بدولت ہے تعلیم کسی بھی قوم یا معاشرے کیلئے ترقی کا ضامن ہے یہی تعلیم قوموں کی ترقی اور زوال کی وجہ بنتی ہے انہوں نے کہا کہ تعلیم حاصل کرنے کا مطلب صرف سکول، کالج، یونیورسٹی سے کوئی ڈگری لینا نہیں بلکہ اسکے ساتھ تمیز اور تہذیب سیکھنا بھی ہے تا کہ انسان اپنی معاشرتی روایات اور سماج کا خیال رکھ سکے خیبر پختون خواہ کے اعلی تعلیمی درس گاہ گندھارا یونیورسٹی پشاور کے وائس چانسلر ڈاکٹر اعجاز خٹک نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ تعلیم کی بدولت ملک و قوم کی ترقی ممکن ہے اس کیلئے تعلیم کے حصول میں اہم کردار ادا کریں کیونکہ تعلیم وہ زیور ہے جو انسان کا کردار سنوارتی ہے لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے نوجوان نسل تعلیم سے محرومی کا شکار ہے تعلیم کی بہتری کیلئے اہم اقدامات کی ضروت ہے تا کہ پاکستان تعلیم کے میدان میں اگے جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں