لیاقت علی گوندل کی نمازِ جنازہ ان کے آبائی گاؤں داراپورمیں ادا کر دی

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +شہزاد بٹ)جہلم تھانہ چوٹالہ کے علاقہ داراپور میں پاکستان تحریک انصاف کے مقامی رہنما اور وفاقی وزیر فوادحسین چوہدری کے قریبی ساتھی لیاقت علی گوندل کی نمازِ جنازہ ان کے آبائی گاؤں داراپورمیں ادا کر دی گئی،نمازِجنازہ میں پی ٹی آئی کے مقامی رہنماؤ ں محکمہ تعلیم کے افسران وملازمین سمیت سابق ممبر قومی اسمبلی راجہ مطلوب مہدی، سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری سعید مونن، سید مطلوب حسین شاہ شہری سیاسی سماجی،مذہبی صحافتی تنظیموں کے عمائدین سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔لیاقت علی گوندل کے قتل کی اطلاع ملتے ہی وفاقی وزیر فواد حسین چوہدری سرکاری و نجی مصروفیت چھوڑ کر جہلم پہنچ گئے اور لیاقت علی گوندل مرحوم کے ورثاسے اظہار افسوس کرتے ہوئے پولیس کو ہدایت کی کہ ملزمان کو جلدازجلدگرفتار کیا جائے،لیاقت علی گوندل کو گذشتہ روز نمازِ ظہر کی ادائیگی کے دوران نامعلوم افراد نے ٹوکے کے وار کرکے قتل کر دیا تھا،جس کے بعد تھانہ چوٹالہ پولیس وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی، لیاقت علی گوندل کے بھائی چوہدری شاہد محمود گوندل نے انکشاف کیا کہ محمد یوسف ولد مالا خان جو کہ داراپور کا رہائشی ہے نے اپنے 2 ساتھیوں کے ہمراہ ہمارے بھائی کو ٹوکے کے وار کرے قتل کیا اور موقع سے فرار ہونے میں تینوں ملزمان کامیاب ہوگئے، محمد یوسف کے ساتھیوں نے ہاتھوں میں اسلحہ پکڑ رکھا تھا اور اسلحہ لہراتے ہوئے بھاگ گئے، تھانہ چوٹالہ کے سب انسپکٹر ضیاء محمود بٹ نے نامزد اور نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے جبکہ دوسری جانب گزشتہ روز لیاقت علی گوندل کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں دارا پور میں ادا کر دی گئی نماز جنازہ میں پی ٹی آئی کے مقامی رہنماؤ ں محکمہ تعلیم کے افسران وملازمین سمیت سابق ممبر قومی اسمبلی راجہ مطلوب مہدی، سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری سعید مونن، سید مطلوب حسین شاہ شہری سیاسی سماجی،مذہبی صحافتی تنظیموں کے عمائدین سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، تاہم اس موقع پر ہیڈ ماسٹرز ایسوسی ایشن جہلم کی جانب سے سابق صدر ایپکا چوہدری لیاقت گوندل (مرحوم) کے قتل کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مقتول کے ورثہ سے دلی ہمدردی اور گہرے دکھ کا اظہار کیا، اس موقع پر ہیڈ ماسٹر ایسوسی ایشن کے نمائندگان کا کہنا تھا کہ لیاقت علی گوندل انتہائی شریف النفس، دوسروں کے دکھ درد بانٹنے والے، انتہائی ملنسار انسان تھے اور ایپکا سمیت محکمہ تعلیم ان کی کمی محسوس کرتا رہے گا۔ ہیڈ ماسٹر صاحبان کا مزید کہنا تھا کہ جب تک قاتلوں کو کیفرکردار تک نہیں پہنچا دیا جاتا تب تک محکمہ تعلیم کا ہر ملازم اپنے آپ کو غیر محفوظ تصور کرتا رہے گا، لہذا ہم ڈی پی او جہلم رانا عمر فاروق سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس کیس کو ذاتی حیثیت میں دیکھتے ہوئے میرٹ پر اور بنا کسی دباؤ کے تفتیش مکمل کرتے ہوئے ملزمان کو جلد از جلد انصاف کے کٹہرے میں لائیں۔معروف قانون دان چوہدری امجد گوندل نے چوہدری لیاقت علی گوندل کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحوم کی مغفرت کے لئے دعاکروائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں