پنڈدادنخان راشدخان)
تحصیل پنڈدادنخان کے سرکاری یوٹیلٹی سٹورز سے پرائیویٹ دوکانداروں کو رمضان المبارک ریلیف پیکج کا سامان فروخت کرنے کا انکشاف، یوٹیلیٹی سٹورز ملازمین حکومتی ریلیف پیکج سے لاکھوں روپئے خود کمانے لگے،چیئرمین یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن سے سخت ایکشن لینے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق تحصیل پنڈدادنخان میں موجود سرکاری یوٹیلیٹی سٹورز کے ملازمین حکومت اور صارفین کو نقصان پہنچاتے ہوئے اپنی جیبیں بھررہے ہیں موٹروے انٹرچینج للہ کے قریبی قصبہ ٹوبھہ مین موجود یوٹیلیٹی سٹور کا انچارج محمدمصطفے کی طرف سے نواحی گاوں میرے میں پرائیویٹ دوکانداروں کو بھیجی جانے والی پک اپ مقامی شہریوں کی نشاندہی پر پکڑی گئی تو سٹورانچارج پہلے ایک اور یوٹیلیٹی سٹور پر سامان بھیجنے کے بہانے آئیں بائیں شائیں کرنے لگا تاہم بعد میں سٹور انچارج محمد مصطفے منت سماجت کرنے لگا،اہل علاقہ نے متعلقہ وزارت اورچیئرمین یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن سے رمضان پیکج کاسامان دیگردوکانداروں کو فروخت کرنے والے سرکاری ملازمین کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔شہریوں نے تحصیل پنڈدادنخان کے دیگر تمام یوٹیلیٹی سٹورز پر ایسی شکایات کے ازالے کا بھی مطالبہ کیا ہے
