میونسپل کارپوریشن اور جی بی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے مشترکہ طور پر ہفتہ صفائی منانے کا اعلان کردیا

Spread the love

گلگت (پ ر) AC / ایڈ منسٹریٹر میو نسپل کارپوریشن گلگت امیر تیمور نے ضلعی انتظامیہ، میونسپل کارپوریشن اور جی بی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے مشترکہ طور پر ہفتہ صفائی منانے کا اعلان کردیا، ہفتے صفائی کاآغاز آگاہی واک سے ہوگا، ہفتہ صفائی آگاہی ریلی بدھ کے روز صبح 10 بجے بے نظیر چوک سے اتحاد چوک تک نکالی جائے گی ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجیدچیمہ کریں گے جبکہ آگاہی ریلی میں سرکاری اعلیٰ حکام، سیاسی قیادت، عمائدین شہر، تاجر حضرات، سرکاری ملازمین اور رضاکار تنظیموں کے وررکرز شریک ہونگے، ہفتہ صفائی منانے کا مقصد اپنے شہر، گلی، محلہ اور ماحول کو صاف رکھنا ہے اسلام میں سب سے زیادہ اہمیت صفائی کو دی گئی ہے فرمان رسول پاک ﷺ ہے کہ صفائی نصف ایمان ہے اور اپنے ایمان کو مکمل کرنے کیلئے ہم سب مسلمانوں کو صفائی کو مقدم رکھنا ہے جبکہ مہذب اورترقی پسند قومیں صفائی کو اولین ترجیح دیتی ہیں، چیف کوآرپوریشن آفیسر بلدیہ عظمیٰ گلگت عابد حسین میر اور تحصیلدار مختار احمد کے قیادت میں تحصیل، میونسپل کارپوریشن اور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی مشترکہ طور پر ہفتہ صفائی کامیاب بنانے کیلئے اقدامات کریں گی صفائی مہم کی نگرانی میں خود کرونگا، صفائی مہم کا کامیاب بنانے کیلئے تاجر حضرات اپنی زمہ داری ادا کریں گے نمبردار، سابقہ کونسلرز،اور عمائدین شہر اپنے اپنے سیکٹرز میں عوام کو صفائی مہم کے سلسلے میں راہنمائی کریں گے اور صحافت سے وابستہ حضرات سے امید ہے کہ وہ صفائی کی اہمیت کے سلسلے میں ہفتے صفائی مہم کو کامیاب بنانے کیلئے مثبت رپورٹنگ کرنے کے ساتھ اپنے کالموں اور خبروں کے ذریعے عوام کو صفائی کو برقرار رکھنے کیلئے قائل کریں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں اسسٹنٹ کمشنر آفس میں ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ گلگت امیر تیمور نے CCO بلدیہ عظمیٰ عابد حسین میر، تحصیلدار ہیڈ کوآرٹر مختار احمد کے ہمراہ ہفتہ صفائی کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں، تحصیل، بلدیہ اور جی بی ڈبلیو ایم سی کے آفیسران، انجمن تاجران، بوائے سکاوٹس کے ذمہ دار شریک ہوئے۔ اجلاس میں انجمن تاجران کے صدر محمد ابراہیم خان، جنرل سیکریٹری مسعود احمد ِ سینئر نائب صدر حاجی منصور علی عامر، نائب صدر حاجی دلدار حسین نے ضلعی انتظامیہ کے جانب سے ہفتہ صفائی منانے کے اعلان پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اسے بہترین اقدام قراردیا، صفائی برقرار رکھنا ہم سب کی زمہداری ہے بالخصوص گلگت شہر ہم سب کا گھر ہے اپنے گھر کو صاف ستھرا رکھنا گھر کے افراد کی زمہ داری ہے تاجروں نے زوردیا کہ زیر تعمیر ترقیاتی منصوبوں کی مقررہ اوقات میں تکمیل کیلئے اقدامات کریں،علاوہ ازیں انہوں نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ہفتے صفائی کو کاکامیاب بنانے کیلئے بھرپور تعاون کا اعادہ کیا۔ بعد ازاں نمبردار حضرات حیدر شاہ اور جاوید انور نے یقین دلایا کہ ہفتے صفائی مہم کو کامیاب بنانے کیلئے بھرپور زمہ داری سے شریک ہونگے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں