، چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت اامیر تیمور کے حکم پر میونسپل انسپکشن ٹیم کی شہر میں گرانفروشوں کے خلاف کاروایی،

Spread the love

گلگت (پ ر) ایڈ منسٹریٹربلدیہ عظمیٰ، چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت اامیر تیمور کے حکم پر میونسپل انسپکشن ٹیم کی شہر میں گرانفروشو ں، فٹ پاتھ قبضہ مافیا،گوشت کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کرنے، نرخناموں پر عملدرآمد نہ کرنے اور گندگی پھیلانے والے تاجروں، سبزی فروش ہوٹلوں کے خلاف زبردست کاروائیاں، دو درجن سے زائد دکاندار وں کو نوٹسز جاری، کا ر سرکار میں مداخلت پر سخت کاروائی ہوگی، تفصیلات کے مطابق منگل کے روز اسسٹنٹ کمشنر و ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت امیر تیمور کے حکم پر سٹی مجسٹریٹ محمد رشید، میٹ انسپکٹر ڈاکٹر مشتاق عالم، اور میونسپل بلڈنگ سیکشن کے بلڈنگ انسپکٹروں کا فٹ پاتھ قبضہ مافیا کے خلاف زبردست کاروائیاں درجنوں دکانداروں، ہوٹل مالکان اور فٹ پاتھ کو قبضے میں لیکر ذاتی مقاصد کیلئے استعمال کرنے والے متعدد افراد کو کو آئندہ خلاف ورزی نہ کرنے کیلئے ادارے کے جانب سے نوٹسز دئے گئے، سٹی مجسٹریٹ نے زائد منافع خوری پر 06 تاجروں پر جرمانے،ناغے کے دن گوشت کرنے پر میٹ انسپکٹرڈاکٹر مشتاق عالم نے 2 قصائیوں کے دکانیں سیل کردیں، واضح رہے چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت امیر تیمور نے میونسپل حدود میں تاجروں کو سختی کے ساتھ حکم دیا ہے کہ وہ سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد یقینی بنائیں بصورت دیگر سزاوں کیلئے تیار رہیں قانون کی خلاف ورزی پر کسی کو بھی نہیں بخشا جائے گا لہذا تاجر حضرات ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں