حضرت داتا شاہ نور ولی سرکار کے سالانہ عرس مبارک کی دو روزہ تقریبات منقعد

Spread the love

وزیرآباد( طارق ملک بیورو چیف یو جی نیوز ) رشد و ہدایت کے عظیم راہبر حضرت داتا شاہ نور ولی سرکار کے سالانہ عرس مبارک کی دو روزہ تقاریب منتظم اعلی عمران رسول بٹ کی زیر نگرانی منقعد ھویئں. تقریبات کے آغاز میں عرس کے منتظمین عمران رسول بٹ ،محمد آصف بٹ ،نصرت عمران نے عرق گلاب سے مزار مبارک کو غسل دیا اور چادر پوشی کی. دربار شریف کے متولی صاحبزادہ نوید منظور چوہدری مرحوم کی اہلیہ کی زیر صدارت محفل نعت میں علاقہ بھر کی خواتین نے شرکت کی. دوسرے روز بعد نماز ظہر محفل میلاد شریف منقعد ھوئی اور لنگر تقسیم کیا گیا.بعد نماز عشاء محفل نعت میں پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف ہزاروی نے خصوصی خطاب میں کہا کہ بزرگان دین کی خانقاہیں اصلاح ایمان کے مراکز ھیں اور ان کی تعلیمات پر عمل پیرا ھو کر دارین کی کامیابی حاصل کی جا سکتی ھے. بعد ازاں معروف قوالوں نے نذرانہ عقیدت پیش کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں