حلقے اور جہلم کی خدمت پہلی ترجیح ہے ۔وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی, چوہدری فواد حسین

Spread the love

چوہدری زاہد حیات۔
۔ وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے اپنے ایک خصوصی بیان میں کہا ہے کہ حلقے اور اور پورے ضلع جہلم کا ترقی کے راستے پر لانا میری پہلی ترجیح ہے ۔اور انشاللہ اس پر کام جاری ہے ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کو وبا کے عفریت سے محفوظ رکھنا میں وزارت سائنس وٹیکنالوجی کے کردار کو پاکستان کے علاوہ دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے میڈ ان پاکستان کے لوگو کو لے کر ہم۔ اپنی بہترین کوشش کر رہے ہیں اور انشاللہ کامیاب بھی ہو رہے ہیں اب پاکستان میں این 95ماسک سناٹیرز کی کمی نہیں ہے نا طبی عملے کے لیے حفاظتی کٹس کی کمی ہے اور انشاللہ پاکستان بہت جلد اس وبا ہر قابو پا لے گا چوہدری فواد حسین کا کہنا تھا کہ عید کے بعد بہت جلد وزیر اعلیٰ پنجاب پنڈ دادنخان کا دورہ کریں جہاں وہ لللہ سے جہلم تک ون وے روڈ کا افتتاح کریں اور پاسپورٹ آفس کا بھی اس کے علاؤہ پورے حلقے کے لیے مزید 15 کروڑ کے ترقیاتی فنڈز جاری ہو چکے ہیں ان کا کہنا تھا کہ انشااللہ بہت جلد حلقے کے عوام بہت مثبت تبدیلی دیکھیں گے چوہدری فواد حسین نے کہا کہ جہلم اور پنڈ دادنخان کے عوام سے سیاسی نہیں دل کا اور محبتوں کا رشتہ ہے۔کل بھی پہلی ترجیح اس حلقے کا عام ووٹر عام فرد تھا آج بھی میرے لیے وہ خاص لوگ ہیں یہ عزت حلقے کے عوام کی دی ہوئی ہے اور انشاللہ عوام کے حلقے کے دیے ہوئے اعتماد اور دی ہوئی عزت کی لاج رکھیں گے ۔میرا گھر پنڈ دادنخان بھی ہے جہلم بھی ہے اور میرا پورا حلقہ میرا خاندان ہے اور انشاللہ خاندان کے ہر فرد کا مکمل خیال رکھنا میرا فرض ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں