عشرہ رحمت العالمین کے حوالے سے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول جمرود میں پرنور تقریب کا انعقاد کیا

Spread the love

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس حسیب الرحمن تھے۔

خیبر(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت خیبر پختونخواہ کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ خیبر کی زیرنگرانی ضلعی یوتھ افئیرز خیبر کے زیراہتمام عشرہ رحمت العالمین ﷺ کے حوالے سے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول جمرود میں پرنور تقریب کا انعقاد، تقریب کا باقاعدہ اغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس)حسیب الرحمن تھے۔تقریب میں ڈپٹی ایجوکیشن افیسر حیات خان، ضلعی یوتھ افیسر سردار عرفان،محکمہ تعلیم کے سب ڈویژنل افسران سمیت مختلف سکولوں کے اساتذہ کرام اور طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی.تقریب میں شرکاء نے سرور کونین رحمت العالمین حضرت محمد ﷺ کو عقیدت واحترام پیش کرتے ہوئے علماء کرام پیغمبر اسلام کے ولادت کے حوالے سے تقاریر کی۔مختلف سکولوں کے طلباء نے اپنے خوش اواز میں نعت خوانی، قرات اور تقریری مقابلوں میں حصہ لیا۔تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حسیب الرحمن نے مقابلوں میں پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنیوالے طلباء میں نقد انعامات اور توصیفی اسناد تقسیم کیے گئے۔ضلعی انتظامیہ خیبر کی زیرنگرانی پبلک مقامات، مساجد، اور تعلیمی درسگاہوں میں ربیع الاول کے مناسبت سے مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری رہے گ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں