جیکب آباد(نامہ نگار) جیکب آباد کی جمس ہسپتال میں خون نہ ملنے کی وجہ سے تھیلسیمیا میں مبتلا معصوم بچی فوت، ہسپتال انتظامیہ نے لاش لیجانے کے لئے ایمبولینس تک نہ دی، سماجی رہنما کی جانب سے لاش گھر منتقل کرنے کے لئے ایمبولنس فراہم کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے ڈیر ہ مراد جمالی سے پانچ سالہ بچی حوران بنت قمر الدین منجھو کو طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے جیکب آبا دکی جمس ہسپتال میں لایا گیا جہاں خون نہ ملنے کی وجہ سے معصوم بچی تڑپ تڑپ کر فوت ہو گئی بچی کے فوت ہونے پر ورثہ زارو قطار روتے رہے لاش گھر لیجانے کے لئے جمس ہسپتال انتظامیہ سے والد نے ایمبولینس مانگی تو ہسپتال حکام نے صاف انکا ر کر دیالاش کی منتقلی کے لئے سماجی رہنما حاجی شیر محمد مغیری کی جانب سے غریب اور مجبور والد کو ایمبولینس فراہم کی گئی۔
