12 مئی کے خونی سانحہ پر جنرل پرویز مشرف نے مکے لہرا کر اس کی ذمہ داری قبول کی تھی

Spread the love

سانحہ 12 مئی کے شہدا کو ابھی تک انصاف نہیں مل سکا: حافظ حسین احمد

12 مئی کے خونی سانحہ پر جنرل پرویز مشرف نے مکے لہرا کر اس کی ذمہ داری قبول کی تھی

جب مظلوموں کو قانون کے دائرے میں انصاف نہیں ملتا تو لوگ دیگر ذرائع استعمال کرنے پر مجبور ہوجاتے ہیں

پرویز مشرف پر سانحہ 12 مئی، سانحہ لال مسجد اور سانحہ اکبر بگٹی کے جرم میں تو کیا آرٹیکل 6 کے تحت بھی مقدمہ نہیں چلایا جاسکا اور سزا نہیں مل سکی

کراچی( پ ر) جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی ترجمان حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ سانحہ 12 مئی کو 13 برس بیت چکے مگر ذمہ داروں کو تاحال سزا نہیں مل سکی ہے، جنرل پرویز مشرف نے 12 مئی کے سانحہ پر مکے لہرا کر اس کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ سانحہ 12 مئی 2007 کو 13 برس بیت جانے اور ذمہ داروں کو سزا نہ ملنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ حسین احمد کا مزید کہنا تھا کہ 12 مئی 2007 کا دن تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا جس کو کبھی بھول نہیں سکتے، 12 مئی کو کراچی میں گولیاں چلا کر بے گناہ افراد کا قتل عام کیا گیا ایسے سانحہ پر جنرل پرویز مشرف نے مکے لہرا کر اس کی ذمہ داری قبول کی تھی مگر اس کے باوجود اس کو سزا نہیں مل سکی ہے، انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف پر سانحہ 12 مئی، سانحہ لال مسجد اور سانحہ اکبر بگٹی کی جرم میں تو کیا آرٹیکل 6 کے تحت بھی مقدمہ نہیں چلایا جاسکا اور سزا نہیں مل سکی، انہوں نے کہا کہ جب مظلوموں کو قانون کے دائرے میں انصاف نہیں ملتا تو لوگ دوسرے ذرائع استعمال کرنے پر مجبور ہوجاتے ہیں، انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی بحالی ہو یا عدلیہ کا آزادی جے یو آئی نے ہمیشہ اول دستے کا کردار ادا کیا ہے، انہوں نے کہا کہ سانحہ 12 مئی، سانحہ لال مسجد، سانحہ اکبر بگٹی سمیت دیگر سانحات میں ملوث عناصر کو قانون کی گرفت میں لاکر سزا دی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں