کھیوڑہ( راشدخان )
تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان میاں مراد حسین نے ریسکیو 1122 اسٹیشن پنڈدادنخان کا دورہ کیا۔ انچارج ریسکیو 1122 پنڈدادنخان محمد ارشد ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر اوراسٹیشن کوآرڈینٹر محمد آصف شہزاد نےاستقبال کیا۔
اس دوران انہوں نے سٹاف سے ملاقات کی اور ایمرجنسی آلات اور گاڑیوں کی کارکردگی کا معائنہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر میاں مراد حسین نے خصوصی طور پر سیلاب جیسی آفت سے نمٹنے کے لئے ریسکیو 1122 پنڈدادنخان کی تیاری کا جائزہ لیا ۔ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر محمد ارشد نےانہیں فلڈ کے آلا ت ان کی کارکردگی اور ممکنہ سیلاب کی صورت میں مختلف سیکٹرز اور ان کی تیاری سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو 1122 پنڈدادنخان سیلاب آنے کی صورت میں انتہائی قلیل وقت میں پنڈدادنخان ، احمد آباد اور دیوان پور میں اپنی پوزیشن سمبھالتے ہوئے لوگوں کو ریسکیو کرنے کے لئے ہر وقت تیار ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان میاں مراد حسین نے ریسکیو 1122 پنڈدادنخان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے دلی اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے ریسکیو سٹاف کو دل جمی کے ساتھ عوام کی خدمت کرنے کی تلقین کی۔
اس موقعہ پراپنے پیغام میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جہلم ڈاکٹر فیصل محمود نے کہا، کہ ریسکیو 1122 عوام کا اپنا ادارہ ہے۔ریسکیو جوان پورے جوش و جذبہ کے ساتھ ہر وقت سیلاب جیسی اور ہر قسم کی ناگہانی آفات سے نمٹنے کے لیئے تیار ہیں۔
