25 سالہ مسماۃ فوزیہ کے گردے کاآپریشن کر کے ناکارہ گردہ تبدیل کر دیا

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عابد)بینظیر بھٹو ہسپتال کے ماہر ڈاکٹر مدثر چیمہ اور ڈاکٹر شعیب وڑائچ سمیت دیگر ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف نے جہلم کی رہائشی 25 سالہ مسماۃ فوزیہ کے گردے کاآپریشن کر کے ناکارہ گردہ تبدیل کر دیا۔ گردے کا عطیہ مسماۃ فوزیہ کی بہن نے کیا، مسماۃ کا آپریشن بھی مفت کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بے نظیر بھٹو شہید ہسپتال کے یورالوجی ڈیپارٹمنٹ میں گردے تبدیل کرنے کا تیسرا کامیاب آپریشن کیا گیا، اس حوالے سے بینظیربھٹو ہسپتال کے شعبہ یورالوجسٹ کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر زین الامیر نے بتایا کہ ا س سے قبل 2 کامیاب آپریشن کئے جا چکے ہیں،گزشتہ روز جہلم کی رہائشی 25 سالہ مسماۃ فوزیہ جس کا گردہ ناکارہ ہو چکا تھا، جس کو اس کی بہن نے اپنا گردہ عطیہ کیا، جس کے بعد گردے کو تبدیل کرنے کے لئے ٹیم جس میں ڈاکٹر مدثر چیمہ اور ڈاکٹر شعیب وڑائچ سمیت دیگر پیرا میڈیکل سٹاف شامل تھے نے گردہ تبدیل کرنے کے لئے آپریشن کیا جو کامیاب رہا، یہ تیسرا کامیاب آپریشن ہوا جو کامیاب ہوا، انہوں نے بتایا کہ یہ آپریشن مفت کیا جاتا ہے جس کے لئے حکومت پنجاب نے ہدایات جاری کررکھی ہیں اور بے نظیر بھٹو ہسپتال میں آپریشن مفت کئے جاتے ہیں جو غریب اور نادار شہری اس آپریشن کے اخراجات برداشت نہیں کر سکتے ان کے لئے احسن اقدام ہے، ادھر ڈاکٹر شعیب وڑائچ نے بتایا کہ ہر ماہ آپریشن کیا جاتا ہے، راولپنڈی میں انسٹی ٹیوٹ آف یورالوجی اینڈ ٹرانسپلانٹ بھی جلد آپریشنل ہو جائے گا، جس کے بعد شہریوں کو اس حوالے سے مسائل اور مشکلات میں کمی آئے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں