جہلم گیس پریشر کم ہو نے سے صارفین کو مشکلات کا سامنا

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +اسماعیل افتخار)جہلم سرد موسم،گرم کپڑوں، سوپ،خشک میوہ جات سمیت ہیٹر زکا استعمال بڑھ گیا، گیس پریشر کم ہو نے سے صارفین کو مشکلات کا سامنا، صارفین کا ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق شہر و گردونواح میں سرد موسم کا آغاز ہو چکا ہے جسکی وجہ سے گرم کپڑوں، سوپ،خشک میوہ جات کا استعمال بڑھ گیا جبکہ سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی ہیٹر زکا استعمال بھی بڑھ گیا ہے، گیس پریشراور بعض علاقوں میں سوئی گیس کی عدم دستیابی سے شہری متبادل ایندھن کے طور پر ایل پی جی گیس، لکڑی اور کوئلے کا استعمال کر رہے ہیں، ایل پی جی گیس،لکڑی اور کوئلہ کی طلب بڑھتے ہی دکانداروں نے گزشتہ سال کے مقابلے میں قیمتوں میں 50فیصد خود ساختہ اضافہ کر دیا ہے جس کی وجہ سے شہری حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے،دوسری جانب سردی کی شدت میں اضافے نے مچھلی اور مرغ کے گوشت کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے سردی کے موسم میں سوپ’مچھلی’چکن پکوڑا کی فروخت عام دنوں کی نسبت زیادہ ہو جاتی ہے شہریوں نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں