اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں کاروباری شخصیت شیخ فاروق افضل نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے اعزاز میں عشائیہ

Spread the love

اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں کاروباری شخصیت شیخ فاروق افضل نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے اعزاز میں عشائیہ دیا جس میں قونصل جنرل سید زاہد رضا، اسکاٹ لینڈ بھر سے سیاسی ،سماجی و کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔ شیخ فاروق افضل نے گورنر پنجاب کا پرجوش استقبال کیا۔ اس عشائیہ میں پاکستان تحریک انصاف ایسٹ اور ویسٹ آف اسکاٹ لینڈ کے کارکنان نے بھی شرکت کی۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں پاکستانی کمئیونیٹی کا بے حد مشکور ہوں جو ہمیشہ میری عزت افزائ کرتے ہیں آپکو ووٹ کا حق ملنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں عمران خان نے ہمیشہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کو اولین ترجیح دی ہے اسکاٹش پارلیمنٹ کے دورہ کی تفصیل دی انہوں نے کہا میں نے اسکاٹ لینڈ کی فرسٹ منسٹر نکولا اسٹرجن کو دورہ پاکستان کی دعوت دی ہے جو انہوں نے قبول کر لی ہے ۔ ہم نے پنجاب میں تعلیم اور صحت سمیت دیگر شعبوں میں ملکر چلنے کی خواہش اور تعاون کی یقین دہانی کرائ ہم بہت جلد آئیندہ حکمت عملی بنائیں گے۔ افغانستان میں امن و استحکام خطے میں امن کے لئیے پاکستانی کردار سمیت مختلف امور پر بات ہوئ ہم نے مسئلہ کشمیر کو حل کرانے کے لئیے بھی پارلیمنٹ میں عالمی سطح پر آواز اٹھانے کی بات کی ہے۔ گورنر پنجاب چودھری سرور کے بہترین دوست بی بی سی کے سابقہ نمائیندہ بوب ویلی نے عشائیہ میں خصوصی شرکت کی انہوں نے کہا میں چودھری سرور کو چالیس سال سےجانتا ہوں میں انکو بہترین کاروباری شخصیت سے لیکر کونسلر، پہلے برطانیہ کے مسلم رکن پارلیمنٹ اور اب پاکستان گورنر کے عہدے پر جو مقام حاصل کیا ہے یہ انکی محنتوں کا صلہ ہے گورنر پنجاب نے اپنے دوست بوب ویلی کا شکریہ ادا کیا۔ اس پر وقار عشائیہ میں بوب ویلی، قونصل جنرل سید زاہد رضا، میاں صوفی علی احمد ، فیصل جمیل گوشی، ملک ربانی، چودھری خالد جاوید، طارق شبیر، چودھری اسلم، انس رانا، حنیف راجہ، خالد صادق، طاہر انعام شیخ، عاطف سرور، شیخ فاروق افضل، شبر جعفری، ناصر جعفری، شاہد فاروق، نوید، سرفراز، افضل جگر نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں